Inquilab Logo

ہندوستانی مرد اور خواتین ہاکی ٹیمیں۲۰۲۱ء کے لئے تیار

Updated: April 01, 2020, 12:02 PM IST | Agency | New Delhi

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ٹوکیو اولمپک۲۰۲۱ء کی نئی تاریخوں کے اعلان کے بعد ہندوستانی مرد اور خواتین ہاکی ٹیموں کا کہنا ہے کہ وہ اولمپکس کے لئے تیار ہیں اور اس پر اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہیں

Hockey Stick - Pic : INN
ہاکی اسٹک ۔ تصویر : آئی این این

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ٹوکیو اولمپک۲۰۲۱ء کی نئی تاریخوں کے اعلان کے بعد ہندوستانی مرد اور خواتین ہاکی ٹیموں کا کہنا ہے کہ وہ اولمپکس کے لئے تیار ہیں اور اس پر اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہیں ۔ آئی او سی نے ٹوکیو اولمپک۲۰۲۱ء  کی نئی تاریخوں کا پیر کو اعلان کیا تھا۔اولمپکس ۲۳؍ جولائی سے ۸؍ اگست۲۰۲۱ء تک منعقد ہوں گے۔ان کھیلوں کا انعقاد اس سال ۲۴؍جولائی سے ہونا تھا ليكن کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے انہیں  ملتوی کر دیا گیا تھا۔
 ہاکی انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد نے کہا کہ اولمپکس کی تاریخوں کا اعلان ہونے سے ہمیں تیاری اور منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی۔ ہم اولمپکس کیلئے کوالیفائی پہلے ہی کر چکے ہیں ایسے میں یہ ہمارے لئے اورآسان ہو جائے گا۔ہم ہندوستانی اولمپک اسوسی ایشن (آئی او اے) اور وزارت کھیل کے ساتھ مل کر كام کر رہے ہیں جس سے مرد اور خاتون ٹیموں کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔مشتاق احمد نے کہاکہ ابھی  کے حالات میں ہم اس بارے میں نہیں بتا سکتے کہ ٹیم کس ٹورنامنٹ میں کھیلے گی۔اگرچہ مرد اور خاتون دونوں ٹیمیں بنگلور میں محفوظ ہیں اور ان کے ساتھ کوچ اور سپورٹ عملہ بھی وہاں ہے۔ حالات بہتر ہونے  پر ٹیمیں ٹریننگ شروع کردیں گی۔ہندوستانی مرد ٹیم کے کوچ گراہم ریڈ نے کہا کہ اولمپک کھیلوں کی نئی تاریخ سامنے آنا بہتر ہے۔اس سے پہلے اگلے سال ہونے والے اولمپکس کی تیاریاں کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ مشکل دور گزرنے کے بعد ہمیں جلد ہی میدان پر اترنے کی امید ہے۔خاتون ٹیم کے کوچ شرڈ مرنے نے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ ہمیں پتہ چل گیا کہ اولمپکس کب شروع ہوں گے اور اس بارے میں اپنی تیاریاں شروع کر سکتے ہیں۔اس وقت ہم سب ایک ہی کیمپ میں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK