Inquilab Logo

ہندوستان کی فتح، چھیتری نے میسی کوپیچھے کردیا

Updated: June 09, 2021, 2:24 PM IST | Agency | New Delhi

کوالیفائر میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو صفر۔۲؍ سے ہرادیا۔ چھیتری کے ۲؍گول

Sunil Chhetri .Picture:INN
سنیل چھتیری ۔تصویر :آئی این این

 فیفا عالمی کپ ۲۰۲۲ء  اور ایشیا کپ۲۰۲۳ء کے مشترکہ کوالیفائر میں پیر کی رات سنیل چھتیری کے شاندار ۲؍ گول کی بدولت ہندوستان نے بنگلہ دیش کوصفر۔۲؍ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ سنیل چھیتری نے میچ کے۷۹؍ ویں  اور۹۲؍ ویں منٹ میں گول کیا۔ اس کی بدولت چھیتری نے بین الاقوامی گولز کی تعداد۱۱۷؍  میچوں میں۷۴؍  تک پہنچا دی ہے۔
 انٹرنیشنل گول کے معاملے میں چھیتری دسویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ میسی۱۲؍ ویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے۱۴۳؍ میچوں میں۷۲؍ گول کئے ہیں۔ ایران کے سابق کھلاڑی علی داعی   ۱۴۹؍میچوں میں۱۰۹؍گولزکے ساتھ سرفہرست ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو۱۷۴؍  میچوں میں ۱۰۳؍ گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ چھیتری نے کہا کہ میں گول کرتے وقت گنتا نہیں ہوں ۔  جب میں۱۰؍ سال کےاندر ریٹائرمنٹ لے لوں گا تو اس کے بارے میں ضرورت بات کروں گا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK