Inquilab Logo

زخمی جوکووچ آسٹریلین اوپن کے راؤنڈ ۱۶؍میں

Updated: February 13, 2021, 11:49 AM IST | Agency | Melbourne

نمبروَن ٹینس اسٹار اور سربیا کے کھلاڑی نوواک جوکووچ نے جمعہ کو ہونے والے میچ میں زخمی ہونے کے باوجود ۵؍سیٹوں میں اپنا مقابلہ جیت لیا۔ انہوں نے ٹیلر فرٹیز کو ۶۔۷، ۴۔۶، ۶۔۳، ۴۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے راؤنڈ ۱۶؍ میں داخلہ حاصل کرلیا۔ تھیم نے بھی اپنا میچ جیت کر پیشقدمی کی۔

Novak Djokovic .Picture :INN
نوواک جوکووچ ۔تصویر:آئی این این

 نمبروَن ٹینس اسٹار اور سربیا کے کھلاڑی نوواک جوکووچ نے جمعہ کو ہونے والے میچ میں زخمی ہونے کے باوجود ۵؍سیٹوں میں اپنا مقابلہ جیت لیا۔ انہوں نے ٹیلر فرٹیز کو ۶۔۷، ۴۔۶، ۶۔۳، ۴۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے راؤنڈ ۱۶؍ میں داخلہ حاصل کرلیا۔ تھیم نے بھی اپنا میچ جیت کر پیشقدمی کی۔  جمعہ کوہونےوالے میچ میں کامیابی کے بعد جوکووچ کا اگلا میچ میلو س راؤنک سے ہوگا۔ جوکووچ نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ ۲؍دن میں یہ چوٹ ٹھیک نہیں ہوگی ۔ درد کی وجہ سے میری آنکھوں سے آنسو آگئے تھے۔ مجھے نہیںمعلوم اگلے دو دن میرے لئے کیسے ہوں گے۔ پھر بھی میں کوشش کروں گا۔  ڈومینک تھیم ، جنہوں نے مردوں کے سنگلز میں ستمبر میں یو ایس اوپن جیتاتھا ، نے پہلے دو سیٹوں میں پیچھے رہنے کے بعد مقامی کھلاڑی  نک کرگیوس کو۶۔۴، ۶۔۴، ۳۔۶، ۴۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دے دی ۔چوتھے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ۱۸؍ ویں سیڈیافتہ گرگور دمیتروف سے ہوگا۔ میچ کے وسط میں اپنے حریف پابلو کیرینو بستا کے باہر ہونے کی وجہ سے دمیتروف اگلےراؤنڈ  میں   پہنچ گئے اس وقت میچ کا اسکور صفر۔۶، صفر۔ ایک   تھا۔ اسی دوران  آٹھویں سیڈیافتہ ڈیاگو شوارٹزمین ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے پہلے بڑے کھلاڑی بن گئے۔ روس کے ۱۱۴؍ رینکنگ والے اسلن کراتسیف نے ان کو ۳۔۶، ۳۔۶،۳۔۶؍ سے شکست  دے دی۔ اس کوالیفائر کھلاڑی کا یہ پہلا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK