Inquilab Logo

زخمی ہونے والی سائنانہوال عالمی چمپئن شپ سے دستبردار

Updated: December 02, 2021, 2:15 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کی بیڈمنٹن کھلاڑی اپنے کریئر میں پہلی بار ورلڈ چمپئن شپ سےباہر ہورہی ہیں

Saina Nehwal. Picture:INN
سائنانہوال۔ تصویر: آئی این این

 سابق عالمی نمبروَن سائنا نہوال اپنے بین الاقوامی کریئر میں پہلی بار زخمی ہونے کی وجہ سے عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ سے باہر ہو جائیں گی۔ لندن اولمپکس کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال نے ۸؍ بار کوارٹر فائنل میں پہنچتے ہوئے عالمی چمپئن شپ میں ایک چاندی اور ایک کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ وہ کمر میں کھنچاؤ  اور گھٹنے کی چوٹ سے لڑ رہی ہیں۔ ورلڈ چمپئن  شپ۱۲؍ سے۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۱ءتک اسپین کے شہر ہیلوا میں کھیلی جائے گی۔
 سائنانہوال کے شوہر اور ٹیم کے ساتھی پی کشیپ  نے کہا ’’سائنا کو عالمی چمپئن شپ سے دستبردار ہونا پڑا ہےکیونکہ وہ چوٹ سے لڑ رہی ہیں۔ وہ وقت پر فٹ نہیں ہو پائیں گی۔  اکتوبر میں ڈنمارک میں تھامس اور اوبر کپ میں سائنا کو چوٹ کی وجہ سے درمیان میں ہی باہر ہونا پڑا تھا۔ فرینچ اوپن میں بھی وہ پہلے راؤنڈ کے دوسرے گیم کے بعد نہیں کھیل سکیں۔‘‘
 کشیپ نے کہا، `اوبر کپ میں ان کی کمر میں چوٹ لگی تھی۔ وہ ڈنمارک میں ٹھیک تھیں، لیکن چوٹ پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئی تھی۔ فرینچ اوپن کھیلتے ہوئے چوٹ مزید بگڑ گئی اور درد ہونے لگا۔سائنا نے۲۰۰۶ء سے ہمیشہ عالمی چمپئن  شپ میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے۲۰۱۵ء میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جب وہ فائنل میں اسپین کی کیرولینا مارین سے ہار گئیں۔ انہوں نے دو سال بعد گلاسگو میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ سائنا پچھلے ۲؍برس سے چوٹ سے لڑ رہی ہیں اور ٹوکیو اولمپک کوالیفکیشن میں بھی نہیں کھیل پائی تھیں۔ اب وہ عالمی درجہ بندی میں۲۳؍ویں نمبر پر ہیں۔ کشیپ، جو خود اپنے کریئر میں چوٹ سے لڑ رہے تھے، چنئی اور حیدرآباد میں سینئر رینکنگ ٹورنامنٹس کے ذریعے واپسی کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK