Inquilab Logo

آئی او سی کو ٹوکیو اور بیجنگ میں کامیاب انعقاد کی امید

Updated: September 07, 2020, 12:50 PM IST | Agency | Beijing

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کو امید ہے کہ ٹوکیو ۲۰۲۰ء اور بیجنگ۲۰۲۲ء عالمی کووڈ۱۹؍ وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ کے باوجود بہتر انداز میں انعقاد کی جانب آگے بڑھ سکتے ہیں۔

Tokyo Olympic 2020. Picture:INN
ٹوکیو اولمپک ۲۰۲۰۔ تصویر: آئی این این

بیجنگ(ایجنسی): بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کو امید ہے کہ ٹوکیو ۲۰۲۰ء  اور بیجنگ۲۰۲۲ء عالمی کووڈ۱۹؍ وبائی  مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ کے باوجود بہتر انداز میں انعقاد کی جانب آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ٹوکیوسے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو آئندہ سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں پر لگائی جانے والی پابندیاں نرم کرنے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز ٹوکیو میں ٹوکیو گیمز سے متعلق حکومتی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس میں ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ اور۲۰۲۰ء  آرگنائزنگ کمیٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں حکومتی نمائندوں نے کھلاڑیوں اور عہدیداران کو ۲؍ ہفتے قرنطینہ میں رکھنے کی لازمی شرط سے مستثنیٰ کرنے کا خیال پیش کیا ہے۔اس کے بجائے انہیں اولمپک ولیج میں رہنے اور باہر جانے سے گریز کرنے کو کہا جائے گا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے نمائندوں نے کہا کہ وہ امیگریشن کنٹرول،پی سی آر معائنوں اور اسپتالوں  اور عوامی صحت مراکز میں سہولیات کی فراہمی پر غور کریں گے اور اس کے علاوہ وہ عوامی مقامات پر سماجی اصول و ضوابط سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ ان کھیلوں کو رواں سال منعقد ہونا تھا لیکن کور

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK