Inquilab Logo

پنجاب کے تیز گیندبازمحمد سمیع نے اپنے نام ایک خاص ریکارڈکیا

Updated: October 17, 2020, 3:04 AM IST | Sharjah

ایک اوور میں کوہلی اور ڈی ویلیئرس کو آؤٹ کرنے والے آئی پی ایل کی تاریخ میں ۸؍ ویں بولر بن گئے۔

Md Sami. Photo: INN
محمد سمیع۔ تصویر: آئی این این

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)کے خلاف کنگز الیون پنجاب کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع نے شارجہ گراؤنڈ میں آئی پی ایل ۲۰۲۰ء کے۳۱؍ ویں میچ میں ایک اوور میں وراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرس کو آؤٹ کرکے ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ در حقیقت ، وہ ایک اوور میں ان دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے آئی پی ایل کی تاریخ میں ۸؍ویں بولر بن گئے ہیں ۔محمد سمیع نے بنگلور کی اننگز کے ۱۸؍ ویں اوور میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس اوور کی تیسری گیند پر انہوں نے پہلے ڈی ویلیئرس کو کیچ آؤٹ کیا ۔ اس کے بعد ۵؍ویں گیند پر سمیع نے کوہلی کو بھی وکٹ کے پیچھے کیچ کرواکر پویلین کی راہ دکھائی۔اہم بات یہ ہے کہ اس میچ میں پنجاب نے بنگلور کو ۸؍وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس سیزن میں یہ پنجاب کی دوسری جیت ہے۔ یہ بنگلور کی تیسری شکست ہے۔ بنگلور نے اپنے۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۷۱؍رن بنائے تھے۔ جواب میں پنجاب نے آخری گیند پر ہدف کا تعاقب کیا۔ نکولس پورن نے آخری گیند پرچھکا مارا جس سے اس ٹیم کواس سیزن میں اپنی دوسری کامیابی ملی۔جب آخری میچ میں ۳۳؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ۷۳؍رن بنانے والے اے بی ڈی ویلیئرس اور وراٹ کریز پر موجود تھے تو شائقین کی توقعات بڑھ گئی تھیں ۔ لیکن محمد سمیع نے ساری امیدیں خاک میں ملا دیں اور وراٹ کوہلی اور ڈی ویلیئرس کو اسی اوور میں پویلین جانا پڑا۔ آر سی بی اننگز کے۱۸؍ ویں اور اپنے تیسرے اوور میں سمیع نے ڈی ویلیئرس کو ہڈا کے ہاتھوں کیچ کربایا جبکہ وراٹ کا کیچ کے ایل راہل نے وکٹ کے پیچھے لیا ۔
 محمد سمیع ایک ہی اوور میں وراٹ اور ڈی ویلیئرس کو آؤٹ کرتے ہوئے آئی پی ایل کے ۸؍ویں بولر بن گئے۔ اس سے قبل ، جیک کیلس ۲۰۱۲ء ، دھول کلکرنی ۲۰۱۳ء ، آشیش نہرا ۲۰۱۵ء ، کرونل پانڈیا ۲۰۱۶ء ، تھسارا پریرا۲۰۱۶ء ، نتیش رانا۲۰۱۸ء ، شریش گوپال۲۰۱۹ء اور اب محمد سمیع۲۰۲۰ء نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK