Inquilab Logo

نئی گیند سے ساتھی گیندبازوں کی مدد کی ذمہ داری کیلئے تیار :محمد سمیع

Updated: September 26, 2020, 3:08 AM IST | Abu Dhabi

کنگز الیون پنجاب کے تیز گیندباز نےکہا :ہماری بیٹنگ بھی اچھی ہے اور اس سال ہماری بالنگ میں بہتری آئی ہے۔

Md Sami. Photo: INN
محمد سمیع۔ تصویر: آئی این این

کنگز الیون پنجاب کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع نے اب تک کے میچوں میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معالے میں پرپل کیپ لینے کےبعد کہا کہ مجھ پر یہ اہم ذمہ داری ہے کہ میں اپنے ساتھی بولرس کو نئی گیند سے مدد کروں اور صحیح ایریا کو نشانہ بناؤں ۔دبئی میں کھیلے جانےوالے آئی پی ایل۲۰۲۰ء کے چھٹے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو۹۷؍ رن کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب نے کپتان کے ایل راہل کی ناٹ آؤٹ سنچری کی مدد سے۲۰؍اوورس میں ۳؍وکٹ کے نقصان پر۲۰۶؍ رن کا بڑا اسکور کیا۔ جواب میں آر سی بی کی ٹیم صرف۱۰۹؍ رن پر آؤٹ ہوگئی۔ کنگز الیون پنجاب کی جانب سے اسپنر روی بشنوئی اور اشون مورگن نے۳۔۳؍وکٹ لئے جبکہ شیلڈن کوٹریل کو۲؍ کامیابیاں ملیں ۔ سمیع اور میکسویل نے ایک۔ ایک وکٹ لیا۔سمیع بھلے ہی اس میچ میں ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہوں لیکن اس وکٹ کی مدد سے وہ اس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔سمیع کے پاس اب ۲؍ میچوں میں ۴؍ وکٹ ہیں ۔ صرف یہی نہیں آئی پی ایل۲۰۲۰ء کا پرپل کیپ سمیع تک پہنچ گئی ہے۔پرپل کیپ وصول کرنے کے بعد سمیع نے اگلے میچ کی تیاریوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر یہ اہم ذمہ داری ہے کہ میں اپنے ساتھی گیندبازوں کو نئی گیند سے مدد کروں اور صحیح ایریا کو نشانہ بناؤں ۔ ہماری بیٹنگ بھی اچھی ہے اور اس سال ہماری بولنگ میں بہتری آئی ہے۔ یہ ایک اچھا تجربہ رکھنے والا نوجوان یونٹ ہے اور یہاں تک کہ مہارت سے بھی ہم اچھے ہیں ۔ سمیع نے کہا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وکٹ شارجہ میں کیسے ٹریٹ کرتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK