Inquilab Logo

آج آئی پی ایل میں وراٹ کوہلی اوراسٹیو اسمتھ کا واحد مقصد فتح

Updated: October 17, 2020, 3:00 AM IST | Dubai

آئی پی ایل ۱۳؍میں رائل چیلنجرز اور راجستھان رائلز کے درمیان مقابلہ۔ دونوں ٹیمیں اپنااپنا پچھلا مقابلہ ہارچکی ہیں ۔کوہلی اور اسمتھ سے کپتانی اننگز کی امید۔

Virat Kohli. Photo: Midday
وراٹ کوہلی۔ تصویر: مڈڈے

اپنے اپنے سابقہ میچ ہار نے والی کپتان اسٹیو اسمتھ کی زیر قیادت راجستھان رائلز اور وراٹ کوہلی کی زیر قیادت رائل چیلنجرز بنگلور سنیچر کو فتح کی پٹری پر واپسی کے ارادے سے سے مقابلہ میں اتریں گی ۔ پچھلے میچ میں راجستھان کو دہلی کیپٹلس کے خلاف۱۳؍ رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بنگلور کو کنگز الیون پنجاب نے ۸؍ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ راجستھان کے۸؍ میچوں میں ۳؍ جیت ،۵؍ ہار کے ساتھ ۶؍ پوائنٹس ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں وہ ۷؍ویں نمبر پر ہیں ۔ بنگلور ۸؍ میچوں میں ۵؍ جیت ،۳؍ہار کے بعد ۱۰؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔راجستھان کی بیٹنگ لائن دہلی کے خلاف پرفارم کرنے میں ناکام رہی تھی۔ اگرچہ بین اسٹوکس اور جوس بٹلر نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن ٹیم آخر تک اس فارم کو برقرار نہیں رکھ سکی اور اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ٹیم کے کپتان اسمتھ (ایک ) بھی اپنی کارکردگی سے ٹیم کے حوصلے بلند کرنے میں ناکام رہے۔ مڈل آرڈر میں سنجو سیمسن (۲۵؍رن) اور رابن اتھپا (۳۲؍رن) نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ راجستھان کے ہاتھ سے نکل گیا۔راجستھان کو اسٹوکس سے کافی امیدیں ہیں اور بنگلورکیخلاف ان کی بیٹنگ ٹیم کیلئے بہت اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ بنگلورکیلئے اسٹوکس اور بٹلر کی جوڑی کوجلد نمٹانا ضروری ہوگا۔ اس کے بعد وراٹ کی سینا کو اسمتھ اور بالآخر راہل تیوتیا کے چیلنج پر قابو پانا ہوگا۔ بالنگ میں راجستھان کی توقعات ایک بار پھر جوفرا آرچر ، جے دیو انادکت اور اسٹوکس سے ہوں گی ۔
 بنگلور کو پچھلی شکست سے سبق حاصل کرتے ہوئے راجستھان کے خلاف واپسی کرنا ہوگی۔ بنگلور نے پنجاب کے خلاف بیٹنگ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کپتان وراٹ نے ایک بار پھر اپنی کارکردگی سے ٹیم کو مضبوط کیا تاہم انہیں بولنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے جو پنجاب کے خلاف مکمل ناکام تھی۔
 وراٹ کوہلی نے پنجاب کے خلاف میچ کے بعد یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ ٹیم کا بالنگ اٹیک اس میچ میں توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ آئی پی ایل ۱۳؍ میں دونوں ٹیموں کے مابین یہ دوسرا میچ ہوگا۔ اس سیزن کے شروع میں راجستھان اور بنگلور کے مابین میچ کھیلا گیا تھا جہاں بنگلور نے راجستھان کو ۸؍وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بنگلور کی ٹیم اس ریکارڈ کو برقرار رکھنا چاہے گی جبکہ راجستھان پچھلی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے نظر آئے گا۔اس میچ میں دونوں ٹیموں میں اسٹارکھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے اور یہ دراصل اسٹار کھلاڑیوں کے درمیان ٹکر والاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK