Inquilab Logo

آئی پی ایل :چنئی سپرکنگز اور ممبئی انڈینس میں آج وقار کی جنگ

Updated: May 12, 2022, 12:59 PM IST | Agency | Mumbai

ممبئی پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔ چنئی کو دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔ دھونی اور روہت شرما کپتانی اننگز کھیلنا چاہیں گے۔ اسٹار کھلاڑیوں پر نظر

MS Dhoni .Picture:INN
مہندر سنگھ دھونی۔ تصویر: آئی این این

تباہ حال چنئی سپرکنگز ٹورنامنٹ میں زندہ رہنے کیلئے بے جاکوشش کرتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔چنئی سپرکنگز کی ٹیم  جمعرات کو اپنے انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں ممبئی انڈینس کے خلاف میدان پر اترے گی اور  ان دونوں کے درمیان صرف وقار کی جنگ ہوگی کیونکہ ممبئی پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ  چنئی کی ٹیم کو  دیگر میچوں کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔    آئی پی ایل کی دو سب سے کامیاب ٹیموں چنئی اور ممبئی کیلئے یہ سیزن مایوس کن رہا۔ ممبئی اب وقار کیلئےکھیلے گا جبکہ چنئی تکنیکی طور پر ابھی بھی دوڑ میں ہے بشرطیکہ باقی میچوں کا نتیجہ ان کے لئے اچھا ہو۔ ممبئی سے ہارنے پر چنئی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔ چنئی نے پچھلے میچ میں دہلی کیپٹلس کو۹۱؍ رن سے شکست دی تھی اور توقع ہے کہ وہ رفتار برقرار رکھے گی۔ اوپنر ڈیون کان وے شاندار فارم میں ہیں اور انہوں نے لگاتار ۳؍ نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ انہوں نے دہلی کے خلاف۸۷؍ رن بنائے حالانکہ وہ اوپننگ پارٹنر ریتوراج گائیکواڑ سے تعاون کی امید کر رہے ہوں گے۔رویندر جڈیجا کیلئے بھی یہ سیزن ایک ڈراؤنے خواب جیسا تھا اور انہیں درمیان میں ہی کپتانی چھوڑنی پڑی تھی۔ وہ دہلی کے خلاف آخری میچ میں چوٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ممبئی کے خلاف کھیل سکتے ہیں یا نہیں۔ چنئی کو بڑااسکور کرنا ہوگا جس کیلئے تمام بلے بازوں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پچھلی بار دونوں ٹیموں کے میچ میں مہندر سنگھ دھونی نے اپنا `فنشنگ اسٹائل  دکھا کر کامیابی  حاصل کرلی تھی۔ چنئی سپرکنگز نے دہلی کو ۱۱۷؍ رن پر ڈھیرکردیا۔ معین علی نے ۳؍ وکٹ  لئے  جبکہ نوجوان تیز گیند باز مکیش چودھری اور سمرن جیت سنگھ نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔تینوں کو ایک ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جبکہ اسپنر مہیش ٹیکشنا کے ۴؍ اوورس بھی میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔ ڈوین براوو کی کارکردگی پر بھی بہت کچھ منحصر ہوگا۔ ممبئی کے باقی میچ رسمی  ہیں اور انہیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کپتان روہت شرما (۲۰۰؍ رن)، ایشان کشن (۳۲۱؍ رن) بیٹنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ ممبئی کا مڈل آرڈر، جو کے کے آر کے خلاف ناکام ہو چکا ہے، کو بھی اپنی کارکردگی کو بہتر کرنا ہوگا۔ سوریہ کمار یادو انجری کی وجہ سے باہر ہیں۔ ایسے میں ذمہ داری تلک ورما، ٹم ڈیوڈ، رمندیپ سنگھ اور کیرون پولارڈ پر زیادہ ہوگی۔ جسپریتبمراہ نے گیند بازی میں اپنی رفتار پائی ہے اور وہ دوسرے گیند بازوں سے تعاون کی امید کر رہے ہوں گے۔ ڈینیل سیمس، ریلی میریڈیتھ اور کمار کارتیکیا سنگھ کو چنئی کے بلے بازوں کو روکنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK