Inquilab Logo

آئی پی ایل :دہلی کیپٹلس فاتح ، ٹیبل میں سرفہرست

Updated: September 26, 2021, 7:25 AM IST | Abu Dhabi

دہلی کی ٹیم نے راجستھان رائلز کو ۳۳؍رن سے شکست دےدی۔ ایّر نے اچھی بلے بازی کی۔ سیمسن کی نصف سنچری ضائع

Shreyas Iyer, is playing well for Delhi.Picture:PTI
شریس ایّر دہلی کیلئے اچھا کھیل رہے ہیں تصویرپی ٹی آئی

 مڈل آرڈر کے بلے بازوں کے مظاہرے کی بدولت دہلی کیپٹلس نے یہاں سنیچر کو  راجستھان رائلزکے خلاف آئی پی ایل۱۴؍ کے۳۶؍ ویں میچ میں۲۰؍ اوور میں۱۵۴؍رن کا چیلنجنگ  اسکور  بنایا اور بعد میں دہلی کے گیندبازوں نے کسی ہوئی گیندبازی کرتے ہوئے راجستھان کو ۲۰؍ اوور میں ۶؍وکٹ پر ۱۲۱؍رن پر روک دیا  ۔ اس طرح دہلی کیپٹلس نے ۳۳؍ رن سے کامیابی حاصل کرلی اور دوبارہ آئی پی ایل کے پوائنٹ ٹیبل  میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ دہلی کے اب ۱۰؍ میچوں میں ۱۶؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔  
 ۱۵۵؍رن کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان کی شروعات اچھی نہیں ہوئی ۔ لیام لیونگ اسٹون  ایک رن اور یشسوی جیسوال ۵؍رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ راجستھان کی جانب سے تنہا کپتان سنجو سیمسن نے مزاحمت کی۔ انہوںنے ناٹ آؤٹ ۷۰؍ رن بنائے اور ۵۳؍گیندوں کا سامنا کیا اور ۸؍چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بلے بازڈیوڈ ملر ۷، مہی پال لومروڑ ۱۹، ریان پراگ ۲؍ اور راہل تیوتیا ۹؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ تبریز شمسی نے ناٹ آؤٹ ۲؍رن بنائے۔دہلی کیلئے  اینرک نورٹجے نے ۲، اویس خان نے ۱، آراشون نے ۱، کگیسوربادا نے ۱؍اور اکشر پٹیل نے ۱؍وکٹ لیا۔ 
 ا س سے قبل سلامی بلے باز شکھر دھون اور پرتھوی کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد دہلی کو شروعات میں سنبھل کر کھیلنا پڑا۔ پرتھوی۱۰؍ اور دھون ۸؍ رن بنا کر آؤٹ ہو ئے۔ اس کے بعد شریس ایّراور کپتان رشبھ پنت نے اننگز کو  آگے بڑھادیا۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کیلئے ۶۲؍ رن   کی اہم شراکت کی حالانکہ اس کے کچھ دیر کے بعد ہی یکایک پنت اور شریس آؤٹ ہو گئے۔ دونوں وکٹ کے لیے۶۲؍ رن  کی  اہم شراکت داری کی حالانکہ کچھ دیر بعد ہی  بلے بازوں شیمرون ہتمائر اور للت نے اننگز کو سنبھالا اور ۵؍ویں وکٹ کے لیے اہم۳۱؍ رن جوڑے۔ہتمائر کے آؤٹ ہونے کے بعد اکشر پٹیل میدان پرآئے جارحانہ  انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو۱۴۰؍رن  سے آگے لے گئے ۔ شریس  ایّرنے ایک گیند اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۳۲؍ گیندوں پر۴۳؍رن ، پنت نے۲۴؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں کی مدد سے۲۴؍ رن، ہتمائر نے۱۶؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں کی مدد سے ۲۸؍رن  ، للت یادو نے۱۵؍ گیندوں پر۱۴؍ رن  اور اکشر پٹیل نے ۷؍ گیندوں  پر ۱۲؍ رن بنائے۔
 راجستھان رائلز نے آخر میں دہلی کو زیادہ رن نہیں بنانے  دئیے اور وکٹ حاصل کئے۔ راجستھان نے آخری ۷؍ اوورمیں۶۰؍ رن دے کر ۴؍ وکٹ  لئے۔ مستفیض الرحمٰن  سب سے زیادہ کفایتی بولر تھے ، انہوں نے ۴؍ اوورمیں۲۲؍ رن  دے کر ۲؍ وکٹ  لئے۔  ان کے علاوہ چیتن سکاریا نے ۴؍ اوورس میں ۳۳؍ رن دے کر۲؍وکٹ  جبکہ کارتک تیاگی اور راہل تیوتیا نے ایک ایک وکٹ لیا۔ 

ipl 2020 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK