Inquilab Logo

آئی پی ایل : حیدرآباد نے گجرات کی فتوحات کی مہم پر روک لگائی

Updated: April 13, 2022, 11:04 AM IST | Agency | Mumbai

حیدرآباد نے گجرات کو ۸؍وکٹ سے شکست دے دی۔ کپتان کین ولیمسن نے کپتانی اننگز کھیلی اور ۵۷؍رن بنائے

Kane Williamson.Picture:INN
کپتان کین ولیمسن۔ تصویر: آئی این این

کپتان کین ولیمسن (۵۷؍ رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے پیر کو آئی پی ایل میچ میں ۸؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے گجرات کی فتح کے رتھ کو روک دیا۔ حیدرآباد کی ۴؍ میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ گجرات کی ۴؍ میچوں میں پہلی شکست۔ گجرات نے ہاردک پانڈیا (۵۰؍رن) اور مڈل آرڈر بلے باز ابھینو منوہر (۳۵؍رن) کی شاندار اننگز کی بدولت۲۰۲۲ء کے آئی پی ایل کے۲۱؍ویں میچ میں۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر۱۶۲؍ رن  کا مشکل اسکور بنایا  جبکہ حیدرآباد نے ولیمسن کے۵۷؍ اور نکولس پورن کے ناٹ آؤٹ۳۴؍ رن کی بدولت ۱۹ء۱؍ اوورس میں ۲؍ وکٹ پر۱۶۸؍ رن بنا کر شاندار فتح اپنے نام کی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد کی شروعات سست رہی لیکن کپتان کین ولیمسن اور ابھیشیک شرما نے رفتار پکڑی اور اسکور کو بڑھایا۔حیدرآباد کے پچھلے میچ کے ہیرو ابھیشیک ۳۲؍ گیندوں میں ۶؍ چوکوں کی مدد سے۴۲؍ رن بنانے کے بعد راشد خان کا شکار بن گئے۔ راشد نے اپنی پرانی ٹیم حیدرآباد کو پہلا جھٹکا دیا، ابھیشیک نے آف اسٹمپ کی شارٹ گیند کو اڑانے کی کوشش کی، اچھی شاٹ لگائی لیکن پوری طاقت نہ لگا سکے، نوجوان سدرشن نے گیند پر نظررکھی اور اسے اپنے ہاتھوں میں کیچ لیا۔  حیدرآباد کا پہلاوکٹ ۶۴؍رن  اسکور پر گرا۔ حیدرآبادکے بلے بازوں نے اس کے بعد راشد کو احتیاط سے کھیلا۔ ولیمسن نے۱۳؍ویں اوور میں مخالف کپتان ہاردک پانڈیا کی گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگائے۔ راہل تیوتیا کی اننگز کے۱۴؍ویں اوور کی پہلی گیند پر راہل ترپاٹھی نے چھکا لگایا لیکن پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے انہیں باہر جانا پڑا۔اب نکولس پورن میدان پر آئے تب راشد خان۱۵؍واں اوور کروانے آئے۔ حیدرآباد کے بلے بازوں نے یہ اوور آرام سے کھیلا۔ اب آخری ۵؍ اوور میں حیدرآباد کو ۴۷؍ رن درکار تھے۔ ولیمسن نے لوکی فرگیوسن کی گیند پر  چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ولیمسن نے اسی اوور میں چوکا بھی لگایا۔ ہاردک کے اگلے اوور کی پہلی گیند پر ولیمسن کو کیچ کروادیا۔ ولیمسن لانگ آن پر کلیئر کرنا چاہتے تھے لیکن سلو گیند کی وجہ سے بال  دور نہ جا سکی اور فیلڈر کو لانگ آن پر آسان کیچ مل گیا۔ ولیمسن نے ۴۶؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے ۵۷؍ رن بنائے۔ نئے بلے باز ایڈن مارکرم میدان میں آئے۔ حیدرآباد کو آخری ۳؍ اوور میں۲۸؍ رن درکار تھے۔ پورن نے آخری۱۲؍ گیندوں پر فرگیوسن کے اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر فرق کو۱۳؍ رن تک پہنچا دیا۔ پورن نے آخری اوور کی پہلی گیند پر فتح کاچھکا لگایا۔ پورن نے۱۸؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۳۴؍ رن میں ۲؍ چوکے اور۲؍چھکے لگائے اور حیدرآباد نے میچ ۸؍ وکٹ سے جیت لیا۔ اس سے قبل کپتان ہاردک پانڈیا (۵۰؍رن) اور مڈل آرڈر بلے باز ابھینو منوہر (۳۵؍رن) کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے۲۰۲۲ء کے ۲۱؍ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل کے میچ میں۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹوں پر ۱۶۲؍ رن کا مشکل ہد ف دیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد گجرات نے ملا جلا آغاز کیا اورپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے پہلے اوور میں ۱۷؍ رن بنائے لیکن تیسرے اوور کی دوسری گیند پر ٹیم نےبلے باز شبھمن گل کی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد سائی سدرشن نے میتھیو ویڈ کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی پہلا پاور پلے (۶؍ اوور) ختم ہونے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ان کا وکٹ چھٹے اوور کی چوتھی گیند پر۴۷؍رن کے اسکور پر گرا۔ اس کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا کریز پر آئے اور ایک کنارے کو تھام لیا لیکن اس دوران گجرات کی تیسرا وکٹ۶۴؍رن کے اسکور پر ویڈکی شکل میں  گرا۔ یہاں سے، پانڈیا نے وکٹوں کے گرنے سے روکنے کیلئے نئے بلے باز ڈیوڈ ملر کے ساتھ سمجھداری سے بلے بازی کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK