Inquilab Logo

آج حیدرآباد کے سامنے گجرات کی فتح کے رَتھ کو روکنے کا چیلنج

Updated: April 11, 2022, 12:40 PM IST | Agency | Mumbai

انڈین پریمیر لیگ کی نئی ٹیم گجرات بہت اچھا کھیل رہی ہے اور اب تک اس نے سبھی میچ جیتے ہیں۔ اس سیزن میں پہلی فتح کے بعد سن رائزر س حیدرآبادکے حوصلے بلند ہیں

Kane Williamson.Picture:INN
کین ولیمسن۔ تصویر: آئی این این

سن رائزرس حیدرآباد نے آخر کار اپنا کھاتہ کھول لیا ہے لیکن اب وہ آئی پی ایل۲۰۲۲ء کی واحد ناقابل شکست ٹیم گجرات ٹائٹنس سے مقابلہ کرنے والی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پیر کو ہونا ہے اور حیدرآباد کو گجرات کے فتح کے رتھ کو روکنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا ہوگا۔ سن  رائزرس نے سنیچر کو چنئی سپر کنگز کو شکست دے کر اپنی جیت کا کھاتہ کھولا۔ سن رائزرس اچھی شروعات کیلئے اپنے کپتان کین ولیمسن پر انحصار کرتے ہیں۔ اس میچ میں ولیمسن کو۳؍نئے گیند بازوں کا سامنا کرنا پڑے گا جنہوں نے انہیں مستقل بنیادوں پر پریشان کر رکھا ہے۔ محمد سمیع نے ۹؍ اننگز میں۴؍ بار آؤٹ کیاجانا ان کے خلاف اس فارمیٹ میں کسی بھی گیندباز کا اچھا ریکارڈ ہے۔ وہیں ہاردک پانڈیا ۲؍ باراور لوکی فرگیوسن  ایک بار کا بھی ولیمسن کے خلاف اچھا ریکارڈ ہے۔  گجرات ٹائٹنس کی پاور پلے گیندبازی اس سیزن کے۱۸؍ویں میچ کے اختتام تک دوسری ٹیموں کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر بہترین رہی ہے۔۳؍ میچوں میں ان کیلئے ۹؍ وکٹ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے صرف ۴؍ میچوں میں حاصل کی ہیں۔ ساتھ ہی پاور پلے میں اوسط (۳۱ء۱) اور گیند فی وکٹ (۱۲) کسی بھی ٹیم سے بہتر ہے۔ اس  مرحلے میں۶ء۶؍ کی اکنامی صرف  راجستھان رائلز (۶ء۲) کے بعد ہی آتی ہے اور ان کے سامنے ایک ٹیم ہے جس نے اس مرحلے میں۱۸ء۲؍ رن فی وکٹ کے  اوسط اور ۵ء۱؍کے رن ریٹ سے بلے بازی کی ہے۔ یہ اعداد و شمار تشویشناک ہیں لیکن یہ حقیقت بھی ہے کہ سن رائزرس کے پاس اس سیزن کا سب سے کم پاور پلے اسکور ہے جب اس نے راجستھان کیخلاف مقابلہ کیا تھا۔  گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا نے بلے اور گیند دونوں سے ٹیم کی اچھی قیادت کی ہے تاہم  بطور بلے باز سن رائزرس کے خلاف ان کا ریکارڈ کافی معمولی ہے۔ انہوں نے۱۰؍ اننگز میں۱۱ء۸؍ کے  اوسط اور۸۶؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۱۰۶؍ رن  بنائے ہیں۔ انہوں نے۱۰؍ اننگز میں ۵؍ بار۱۰؍ سے کم رن  بنائے ہیں اور کبھی بھی ۳۰؍ کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ نئی ٹیم میں نئے کردار کی وجہ سے وہ اس ریکارڈ کو مزید بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔  ٹی نٹراجن آخری اوورس میں سن رائزرس کے لئے اپنے مانوس انداز میں اثر ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ رن دینے کے ساتھ ساتھ وکٹ بھی لئے ہیں۔اپنے یارکرس کے لئے مشہور نٹراجن نے اس مرحلے میں ۷؍ یارکر پھینکے ہیں اور صرف شاردُل ٹھاکر اس معاملے میں ۹؍ یارکرس کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔  راشد خان کو سن رائزرس حیدرآباد کا آل ٹائم گریٹ کہا جائے گا۔ آئی پی ایل۲۰۱۷ء کے بعد سے انہوں نے سن رائزرس کیلئے ۷۶؍ اننگز میں ۹۳؍ وکٹ  لئے  ہیں اور یہ اس ٹیم کیلئے  ایک ریکارڈ ہے کہ دوسرے نمبر پر موجود بھونیشور کمار ان سے۳۴؍ وکٹ سے پیچھے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK