Inquilab Logo

عرفان پٹھان نے گنگولی کو ہندوستان کابہترین کپتان قراردیا

Updated: August 05, 2020, 11:51 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سرکردہ آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے سورو گنگولی کو ہندوستان کا سب سے کامیاب اور بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ گنگولی جانتے تھے کہ انہیں کس کھلاڑی کا ساتھ دینا ہے اور  کون سا کھلاڑی مستقبل میں ٹیم کی فتوحات میں معاون ہوسکتا ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی کو ہندوستانی کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتان میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے۲۰۰۰ء  کی دہائی میں ہندوستانی کرکٹ میں انقلاب برپا کیا تھا ۔

Sourav Ganguly - Pic : INN
سورو گنگولی ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سرکردہ آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے سورو گنگولی کو ہندوستان کا سب سے کامیاب اور بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ گنگولی جانتے تھے کہ انہیں کس کھلاڑی کا ساتھ دینا ہے اور  کون سا کھلاڑی مستقبل میں ٹیم کی فتوحات میں معاون ہوسکتا ہے۔
 سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی کو ہندوستانی کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتان میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے۲۰۰۰ء  کی دہائی میں ہندوستانی کرکٹ میں انقلاب برپا کیا تھا ۔ گنگولی کے پاس سچن تنڈولکر ، راہل دراوڑ، وی وی ایس لکشمن ، جواگل سری ناتھ اور انل کمبلے جیسے کھلاڑی تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے یوراج سنگھ ، وریندر سہواگ ، ہربھجن سنگھ ، عرفان پٹھان اور مہندر سنگھ دھونی جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع اور مدد فراہم کی۔
 ایک حالیہ انٹرویو میں جب عرفان پٹھان سے ہندوستانی کرکٹ کے بہترین کپتان کا نام پوچھا گیا تو انہوں  نے سورو گنگولی کا نام لیا۔عرفان پٹھان نے کہا کہ سورو گنگولی جانتے تھے کہ انہیں کس کھلاڑی کا ساتھ دینا ہے۔ وہ ایک اچھی ٹیم بنانے میں یقین رکھتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ یوراج سنگھ اپنے کیریئر کے آغاز کے لئے جدوجہد کر رہے تھے۔ گنگولی نے اس کی حمایت کی۔
  گنگولی کے اس نقطہ کی تصدیق یوراج سنگھ نے کی اور وہ کئی ٹیموں کی فتوحات کے ہیرو ثابت ہوئے۔۲۰۰۲ء میں یوراج نے محمد کیف کے ساتھ مل کر لارڈز میں نیٹ ویسٹ ٹرافی کے فائنل میں۳۲۶؍رن کے تعاقب میں ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK