Inquilab Logo

عرفان پٹھان نے کی کارتک کی کپتانی کی ستائش

Updated: September 29, 2020, 11:57 AM IST | Agency | Abu Dhabi

سابق ہندوستانی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے سنیچر کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کی سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) پر جیت کے بعد کے کے آر کے کپتان دنیش کارتک کی کپتانی کی ستائش کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔

Dinesh Karthik. Picture:INN
دنیش کارتک۔ تصویر: آئی این این

سابق ہندوستانی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے سنیچر  کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کی سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) پر جیت کے بعد کے کے آر کے کپتان دنیش کارتک کی کپتانی کی ستائش کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔سن رائزرس کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا ۔ کارتک نے جواب میں ۷؍ گیندبازوں کی خدمات سے استفادہ کا فیصلہ کیاکارتک کے اس اقدام سے فائدہ ہوا کیونکہ سن رائزرس کی بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر ناکام ہوگئی صرف منیش پانڈے نے ہی نصف سنچری بنائی۔عرفان پٹھان نے اس فیصلہ کو سراہا اور ٹویٹر پر ستائش کی جہاں انہوں نے لکھا ’’دنیش کارتک کی طرف سے اچھی کپتانی کا مظاہرہ۔ گیند بازوں کو اچھی طرح سے روٹیٹ کیا، کھیل کے بعد کے حصے کے لئے اضافی اوور محفوظ رکھے۔‘‘ عرفان نے مزید کہا کہ صرف سنیل نارائن ، پیٹ کمنس اور ورون چکرورتی نے ۴؍ اوورس کا اپنا کوٹہ پورا کیا جبکہ شیوم ماوی ، کملیش ناگرکوٹی ، آندرے رسل اور کلدیپ یادو سب نے صرف ۲؍ اوورس کئے ۔سن رائزرس کی۱۴۲؍ رن کے مجموعی اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر نے اوپنر شبھمن گل کی شاندار بلے بازی سے ۷؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK