Inquilab Logo

عرفان پٹھان کو ملک کی نمائندگی کا مزید موقع ملنا چاہئے تھا

Updated: May 22, 2020, 11:06 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لاجواب آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے متعلق شائقین کا خیال ہے کہ انہیں ملک کی نمائندگی کے مزید مواقع ملنے چاہئے تھے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان ہندوستان کے سب سے زیادہ شاندار آل راؤنڈر ثابت ہوئے ہیں

Irfan Pathan - Pic : INN
عرفان پٹھان ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لاجواب آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے متعلق شائقین کا خیال ہے کہ انہیں ملک کی نمائندگی کے مزید مواقع ملنے چاہئے تھے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان ہندوستان کے سب سے زیادہ شاندار آل راؤنڈر ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے شاندار سوئنگ کی بدولت کئی عظیم کرکٹرز کو آؤٹ کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے جب مسلسل ۳؍ وکٹ گراکر انہوں سب کو حیران کر دیا تھا۔
 واضح رہے کہ عرفان پٹھان نے اپنا آخری انٹرنیشنل کرکٹ میچ اکتوبر ۲۰۱۲ءمیں کھیلا تھا۔ انہوں نے اس سال جنوری میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا ہے۔تاہم، متعدد شائقین کا خیال ہے کہ عرفان کو زیادہ میچ کھیلنا چاہیے تھا۔ایسے ہی ایک پرستار نے ٹویٹرپر کھیل کے تینوں فارمیٹس میں عرفان پٹھان کے آخری میچوں کے بلے بازی کے اعداد و شمار پوسٹ کئے۔انہوں نے عرفان کے ہندوستانی ٹیم سے باہر ہونے کو `بدقسمتی قرار دیا۔
 انہوں نے ٹویٹ میں بتایا کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ۔۲۰؍کے آخری انٹرنیشنل میچ میں عرفان پٹھان نے کتنا شاندار پرفارم کیا تھا۔چند گھنٹے بعد عرفان پٹھان نے جواب  دیا۔انہوں نے لکھا کہ `اگر آپ جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیل اسٹین اور مورکیل  جیسے خطرناک گیند بازوں کے خلاف آل راؤنڈر کے طور پر ناٹ آؤٹ ۶۳؍رن بنائیں اور وہ  آخری میچ ثابت ہو۔
  حالانکہ ایک دیگر ٹویٹ نےعرفان پٹھان کا موڈ خراب کر دیا۔اس نے لکھا کہ `لیکن آپ کو ٹیسٹ میچ میں وکٹ نہیں ملے تھے۔مجھے لگتا ہے کہ خراب بولنگ کی وجہ سے آپ کو ڈراپ کیا گیا نہ کہ بلے بازی کی وجہ سے۔ اس پر عرفان پٹھان نے منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے لکھا کہ `کیا میں اکیلا تھا جسے اس میچ میں وکٹ نہیں ملے۔جہاں تک آپ نہیں جانتے کہ اس ٹیسٹ میچ سے پہلے میچ میں مجھے مین آف دی میچ ایوارڈ ملا تھا۔شاید آپ اس وقت پیدا نہیں ہوئے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK