Inquilab Logo

دھونی آئندہ سیزن میں فٹ ہوکر واپسی کرنا چاہیںگے:عرفان

Updated: November 06, 2020, 12:15 PM IST | Agency | New Delhi

 ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ ۱۱۔۲۰۱۰ءکے مہندر سنگھ دھونی ۲۰۲۰ءکے دھونی سے خوش نہیں ہوں گے۔دھونی کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز کا خیال ہے کہ چنئی سپر کنگز کے کپتان خود سے کہہ رہے ہوں گے آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن میں زیادہ فٹ نیس اور مضبوطی سے واپسی کرنی ہوگی ۔

Irfan Pathan .Picture :INN
عرفان پٹھان۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ ۱۱۔۲۰۱۰ءکے مہندر سنگھ دھونی ۲۰۲۰ءکے دھونی سے خوش نہیں ہوں گے۔دھونی کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز کا خیال ہے کہ چنئی سپر کنگز کے کپتان خود سے کہہ رہے ہوں گے آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن میں زیادہ فٹ نیس اور مضبوطی سے واپسی کرنی ہوگی ۔عرفان پٹھان نے اسٹار اسپورٹس پر کہا کہ اگر ہم اکیلے اگلے سیزن کے بارے میں بات کریں تو ،میں دھونی کو چنئی  کیلئے پورا سیزن کھیلتا دیکھ کر اپنے ذہن میں سوچ رہا تھا کہ ۲۰۱۰ء  یا ۲۰۱۱ءکے کپتان دھونی اس صورتحال میں ۲۰۲۰ءکے دھونی کو کیا کہتے ہوں گے ۔بلا شبہ انھوں نے اگلے سال بہتر فٹنس اور کارکردگی کے ساتھ واپسی کا عزم کیا ہوگا اور یہ واضح ہے کہ انہوں نے بھی ایسا ہی سوچا ہوگا اور یہی توقع ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ کے بدترین سیزن کے خاتمے کے پیچھے دھونی کے بیٹ کے ساتھ رن کی کمی ایک بڑی وجہ تھی جو ۱۱؍برسوں میں پہلی مرتبہ پلے آف میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ۔ دھونی نے  صرف ۲۰۰؍رن بنائے - رن ، اوسط اور اسٹرائیک ریٹ کے لحاظ سے آئی پی ایل میں ان کا بدترین سیزن ہے۔ یہ بھی پہلا موقع تھا جب چنئی سپرکنگز کےکپتان آئی پی ایل کے ایک ہی سیزن میں ۲۵۰؍رن کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے ۔تاہم دھونی نے چنئی سپر کنگز  کے لاکھوں شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں لائیں جب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اگلے آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے واپس آئیں گے جو صرف ۵؍ ماہ کی دوری پر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK