Inquilab Logo

ایشانت ، ہاردک ٹیسٹ ٹیم میں، نٹراجن اور شا باہر

Updated: January 21, 2021, 2:49 PM IST | Agency | Mumbai

انگلینڈ کے خلاف ہونےوالی گھریلو سیریز کے پہلے ۲؍ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

Virat Kohli .Picture :INN
وراٹ کوہلی ۔ تصویر:آئی این این

 باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی ، فاسٹ بولر ایشانت شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انگلینڈ کے خلاف گھریلو ٹیسٹ سیریز کے پہلے ۲؍ ٹیسٹ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ وراٹ متذکرہ ٹیسٹ میچوں میں ٹیم انڈیا کی قیادت کریں گے۔ پہلے ۲؍ ٹیسٹ چنئی میں۵؍ سے۹؍ فروری اور۱۳؍ سے۱۷؍فروری تک کھیلے جائیں گے۔ ہندوستان کے برسبین کے گابا گراؤنڈ میں آسٹریلیا کو ۳؍وکٹ سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز ۱۔۲؍ سے جیتنے کے کچھ گھنٹے کے بعد شام کو انگلینڈ کے خلاف اگلے ماہ کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ۲؍ میچوں کے لئے۱۸؍رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔  سابق ​​ہندوستانی فاسٹ بولر چیتن شرما کی سربراہی میں سلیکٹرس نے ورچوئل میٹنگ کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا جس میں اسپن ڈپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کے لئے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ملاقات میں وراٹ بھی ورچوئل  ذرائع سے شامل ہوئے تھے ۔وراٹ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر وطن واپس آگئے تھے جس کے بعد اجنکیا رہانے نے بقیہ۳؍ ٹیسٹ کی کپتانی سنبھالی اور ہندوستان کو ۱۔۲؍ سے فتح دلا دی۔ وراٹ   سیریز میں واپس آئیں گے اور کپتانی سنبھالیں گے۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ دیگر سلیکٹرس سنیل جوشی ، ابھے کورویلا ، دیوشیش موہنتی اور ہرویندر سنگھ نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ زخمی بولر محمد سمیع اور امیش یادو اور زخمی بلے باز ہنوما وہاری کو بھی شامل نہیں کیا گیا جبکہ ٹی نٹراجن اور پرتھوی شا کو باہر کردیا گیا۔ نٹراجن نے آسٹریلیا میں تینوں فارمیٹس میں قدم رکھا۔ آئی پی ایل میں زخمی ہوئے فاسٹ بالر ایشانت شرما ، شاردل ٹھاکر اور محمد سراج گیندبازی کی کمان سنبھالیں  گے ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK