Inquilab Logo

اٹلی نے فتح کے ساتھ یورو کپ کا آغاز کیا،ترکی کو پہلے میچ میں شکست دی

Updated: June 13, 2021, 6:46 AM IST | New Delhi

افتتاحی مقابلے میں ترکی کو صفر۔۳؍ سے شکست دےدی۔اٹلی کے لئے اسٹار اسٹرائیکر سیرو ایموبل اور انسگرے نے شاندارگول کئے

Italian players (in white jerseys) congratulate each other after scoring.Picture:PTI
اٹلی کے کھلاڑی (سفید جرسی میں ) گول کرنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں تصویرپی ٹی آئی

 روم کے اسٹیڈیو اولمپکو گراؤنڈ پر کھیلےجانےوالے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں اٹلی نےترکی کو صفر۔۳؍ سے شکست دے کر یوروکپ۲۰۲۰ء کاآغاز جیت کے ساتھ کیا ہے۔  
 اٹلی کے لئے اسٹار اسٹرائیکر سیرو ایموبل اور انسگرے نے شاندار۲؍گول کئے۔ وہیں ترکی کے کھلاڑی دیمیرال نے خودکش گول کیا۔ اٹلی کی ترکی پر گزشتہ۱۱؍ میچوں میں۸؍ویںجیت تھی جبکہ ۳؍ میچ ڈرا رہے ہیں۔ اٹلی کی ٹیم یورو کپ میں اپنے گزشتہ ۹؍ اوپننگ گروپ اسٹیج میچوں میں سے صرف ایک  میچ گنوایا ہے۔ وہیں ترکی اس ٹورنامنٹ میں اپنے گزشتہ ۵؍ اوپننگ گروپ اسٹیج میچ ہارچکی ہے۔ یورو کپ۲۰۰۰ء میں بھی ۱۱؍ جون کو ہی دونوں کے بیچ میچ کھیلا گیا تھا۔ پہلے ہاف میں ترکی کے ڈیفینڈرس کو اٹلی کوروکنے میں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ ہاف ٹائم تک اسکور صفر۔صفر رہا تھا۔ پہلے ہاف میں اٹلی نے۱۴؍ شاٹس لگائے جس میں ۳؍ آن ٹارگیٹ  رہے۔ ترکی کے گول کیپر  نے ان سبھی حملوں کو ناکام بنا دیا۔ پہلے ہاف میں اٹلی کی ٹیم کے پاس ۶۸؍ فیصد اور ترکی کے پاس۳۲؍ فیصد گیند قبضے میں رہی ۔
 دوسرے ہاف میں اٹلی نے ۱۰؍ شاٹس لگائے جس میں ۵؍ ہدف پر رہے۔ ٹیم کا دبدبہ اسی بات سے پتہ لگایا جاسکتاہے کہ ترکی کی ٹیم ۹۰؍منٹ کے کھیل میں صرف ۳؍ مرتبہ ہی کاؤنٹراٹیک کرسکی۔ کھیل ختم ہونے تک اٹلی کے پاس ۶۴؍ اور ترکی کے پاس۳۶؍ فیصد بال پزیشن رہا۔  اٹلی نے۶۱۶؍پاس کمپلیٹ کئے۔

football Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK