Inquilab Logo

جاوید میانداد کا نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ : ہئیراسٹائل کی جگہ کھیل پر زیادہ توجہ دیں

Updated: April 02, 2020, 12:28 PM IST | Agency | Karachi

کستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرس کو اپنے بالوں کے اسٹائل پر دھیان دینے کی بجائے کھیل پر خاص توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Javed Miandad - Pic : INN
جاوید میانداد ۔ تصویر : آئی این این

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرس کو اپنے بالوں کے اسٹائل پر دھیان دینے کی بجائے کھیل پر خاص توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
 انہوں نے نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں سے کہا کہ آنے والے کرکٹرس کو اپنے بالوں کی طرز وغیرہ کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہئے اور اگر وہ ایسا کرتے ہیں توکرکٹ کے میدان کی بجائے فلمیں ان کے لئے صحیح جگہ ہیں۔ اپنے وقت میں ہم کبھی بھی اس بات کی پروا نہیں کرتے تھے کہ ہم کرکٹ کے میدان میں کس طرح نظر آتے ہیں۔ لیکن میچ ختم ہونے کے بعد آپ جو کرنا چاہتے ہیں وہ کریں۔ کھلاڑی چھوٹے بچوں اور کرکٹ کی آئندہ نسل کے لئے رول ماڈل ہوتے ہیں اور ان کے  مثالی کھلاڑی جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ  اس کی نقل کرتے ہیں۔ ہر کسی کو اس بارے میں محتاط رہنا چاہئے کہ وہ چھوٹے پرستاروں کے لئے کس قسم کی مثال قائم کر رہے ہیں۔
 میانداد نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کئے جانے والے  ویڈیو میں کہا کہ انہیں اپنی وکٹ نہیں گنوانا چاہئے ، انہیں وکٹ کےدرمیان زیادہ سے زیادہ وقت نکالنا چاہئے اور لطف اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گیند بازوں کے لئے بھی یہی معیار نافذ ہوتا ہے ۔ انہیں صرف اپنی لائن اور لینتھ  پر توجہ دینی چاہئے۔ انہیں نیٹ پر تنہا مشق کرنی چاہئے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ اپنے کھیل کے لئے بہت سنجیدہ ہیں۔
 کسی کو سیشن کے لئے ۵؍ افراد کو ساتھ نہیں لے جانا چاہئے اور ہر چیز کو اس کا خیال رکھنا چاہئے۔ نیز  انہیں دھوپ ، بارش یا مشق کرنے کے بعد وہ کس طرح دکھتے ہیں  اس کی پروا نہیں کرنی چاہئے۔
 میانداد نے حال ہی میں ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف  کی تھی ۔ بلے کے ساتھ کوہلی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے میانداد نے کوہلی میں جو بہترین معیار پایا اس کا اظہارکیا تھا۔
 میانداد نے کہا کہ جب بھی کوہلی اسکور کرنا چاہتے ہیں   ، وہ کرسکتے ہیں۔ وہ طاقت ورہیں اور ان کی صلاحیت ہے کہ وہ جب چاہے چوکا چھکا لگائیں  لیکن ان کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ منکسر المزاج  ہے۔ یہ واضح ہے کہ وہ اپنے کرکٹ سے بے حد پیار کرتے ہیں اور اپنے ساتھی کرکٹرس کا بہت احترام کرتا ہے۔ میں نے اس کا طرز عمل دیکھا ہے اور وہ حریف ٹیم کے ساتھ بھی دوستی کرتے  ہیں۔ میں نے بھی اس ہی سطح پر کرکٹ کھیلا ہے ، میں یہ کہہ سکتا ہوں۔خیال رہے کہ وراٹ کوہلی کے بارے میں عام خیال یہ ہے کہ وہ بہت جارح کھلاڑی ہیں اور میدان پر بھی بہت غصہ کرتے ہیں۔ان کے اس رویہ کی وجہ سے انہیں مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن جاوید میانداد ان کے اس رویہ کی تعریف کررہے ہیں اور انہیں ملنسار بتارہے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK