Inquilab Logo

جو روٹ نے گیندبازجسپریت بمراہ کی پزیرائی کی

Updated: September 08, 2021, 2:19 PM IST | Agency | London

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اب تک وراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم کا غلبہ رہا ہے۔ ۴؍ ٹیسٹ میچوں کے بعد ٹیم انڈیا نے سیریز میں ۱۔۲؍کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے

 Jaspreet Bumrah. Picture:INN
جسپریت بمراہ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اب تک وراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم کا غلبہ رہا ہے۔ ۴؍ ٹیسٹ میچوں کے بعد ٹیم انڈیا نے سیریز میں ۱۔۲؍کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ہندوستان  نے پیر کو لندن کے اوول گراؤنڈ پر کھیلے جانےوالے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے آخری دن۱۵۷؍ رن سے کامیابی حاصل کرلی۔  اوپنر روہت شرما کو دوسری اننگز میں۱۲۷؍ رن کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ شاردُل ٹھاکر نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے کے ساتھ ساتھ ۳؍ وکٹ بھی لئے۔ ان دونوں نے انگلینڈ کے خلاف اس فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد جو روٹ نے بتایا کہ کس ہندوستانی کھلاڑی نے میزبان ٹیم کو ہار کا سبب بنایا۔ روٹ نے کہا کہ میچ کے آخری دن لنچ بریک کے بعد جسپریت بمراہ کے اسپیل نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے یہ بھی کہا کہ بمراہ کے اسپیل نے میچ کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے کہا’’ہندوستان کو کریڈٹ دیا جانا چاہیے ، انہیں ریورس سوئنگ کے لیے گیند ملی اور یہ ٹرنر ثابت ہوا۔‘‘ انہوں نے کہا’’ `اس میچ سے کچھ نہ ملنا مایوس کن تھا۔ ہم نے سوچا کہ ہمارے پاس جیتنے کا موقع ہے۔ ہم پہلی اننگز میں زیادہ برتری حاصل کر سکتے تھے   اور آپ کو عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے خلاف جوکھم لینا ہوگا۔ روٹ نے کہا کہ انگلینڈ کو پہلی اننگز میں ۱۰۰؍نہیں بلکہ کم از کم۲۰۰؍ رن کی برتری حاصل کرنی چاہیے تھی۔ ہندوستان نے ٹاس ہارا اور اس کے بعد ٹیم انڈیا پہلی اننگز میں صرف ۱۹۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ نے۲۹۰؍رن بنا کر ٹیم انڈیا پر دباؤ  ڈال دیا تھا۔ روہت اور کے ایل راہل نے مل کر دوسری اننگز میں ٹیم انڈیا کو اچھا آغاز فراہم کیا اور اس طرح ہندوستان  نے دوسری اننگز میں۴۶۶؍رن بنائے۔ شاردُل   نے پہلی اننگز میں ۵۷؍ اور دوسری اننگز میں۶۰؍رن  بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ۳؍ اہم وکٹ بھی لئے۔ بمراہ نے لنچ بریک کے بعد اولی پوپ اور جونی بیریسٹو کو آؤٹ کرکے میچ میں ہندوستان کی جیت یقینی کردی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK