Inquilab Logo

جوفرا آرچرآئی پی ایل اور سری لنکا دورے سے باہر

Updated: February 07, 2020, 4:02 PM IST | London

انگلینڈ کے تیز گیندباز کو کہنی کی تکلیف سے ٹھیک ہونے کیلئے مزید وقت درکار

انگلینڈ کے تیز گیند باذ جوفراآرچر۔ تصویر: آئی این این
انگلینڈ کے تیز گیند باذ جوفراآرچر۔ تصویر: آئی این این

 لندن: انگلینڈ کے تیزگیندباز جوفرا آرچر کہنی میں چوٹ کی وجہ سے انڈین  پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کے اگلے  سیزن اور سری لنکا دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آرچر کو جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے پہلےکرکٹ ٹیسٹ کے دوران چوٹ لگی تھی جس کے بعد وہ باقی کے ۳؍ ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ آرچر کا اسکین کیا گیا تھا جس کی رپورٹ میں ان کی کہنی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔ انگلینڈکرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعرات کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا’’آرچر چوٹ کی وجہ سے  ای سی بی کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ ری ہبلی ٹیشن سینٹر جائیں گے اور جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ۳؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاری کریں گے۔‘‘ انگلینڈ کو اسی سال مارچ میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے جہاں اسے میزبان ٹیم کے ساتھ ۲؍ ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلنی ہے۔ آرچر آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کیلئے کھیلتے ہیں اور ان کے پورے  سیزن سے باہر ہونے کی وجہ  سے راجستھان کی ٹیم کو آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے ہی بڑا جھٹکا لگا ہے۔
راجستھان رائلس نے ۷ء۲؍کروڑ میں خریدا تھا
 آئی پی ایل میں راجستھان رائلس کےلئے اس سیزن میں جوفرا آرچر نہیں کھیل سکیںگے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کا آغاز۲۹؍مارچ سے ہونے والا ہے۔راجستھان نے ۲۰۱۸ء میں نیلامی کے دوران انگلینڈ کے تیز گیندباز جوفرا آرچر کو ۷؍کروڑ ۲۰؍لاکھ کی خطیر رقم کے عوض اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ جوفرا آرچر نے انڈین پریمیر لیگ میں اب تک ۲۱؍میچ کھیلے ہیں جن میں انہوںنے ۲۳ء۶۹؍کے اوسط سے ۲۶؍وکٹیں حاصل کی ہیں۔۲۰۱۸ء میں وہ پہلی مرتبہ آئی پی ایل میں کھیلے تھے اور اُس سیزن میں انہوںنے ۱۵؍وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK