Inquilab Logo

کریم بینزیما اور ایمباپے کے گول کی بدولت فرانس نیشنز لیگ کا چمپئن

Updated: October 12, 2021, 3:12 PM IST | Agency | Turin

نیشنز لیگ کے فائنل میں فرانس نے اسپین کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے کر خطاب جیت لیا۔ دوسرے ہاف میں فرانس کے ۲؍گول k

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 امسال ہونے والے یورو چمپئن شپ کی ناقص کارکردگی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فرانس نے اتوار کی دیر رات ہونے والے نیشنز لیگ کے فائنل میں اسپین کو ۱۔۲؍ سے شکست دے کر ایک اور بڑا خطاب جیت لیا۔ اس میچ میں فرانس کی ٹیم صفر۔ ایک سے پیچھے تھی لیکن دوسرے ہاف میں اس کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزیما اور کائلیان ایمباپے نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو فاتح بنادیا۔  فرانس کی جانب سے شروعات ہی سے زبردست حملے ہوئے لیکن اسپین کے گول کیپر نے اس کے سبھی حملوںکو ناکام کر دیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوسکا اور یہ صفر۔ صفرپرختم ہوا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں اسپین نے حملے شروع کئے اور اسے جلد ہی کامیابی مل گئی۔ مائیکل اویارزبل نے ایک شاندار موو کے بعد گیند کو جال میں پھنسا دیا۔ انہوں نے ۶۴؍ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ اس کے ۲؍منٹ بعد ہی کریم بینزیما نے ایک طویل شاٹ کے ذریعہ گیند کو اسپین کے جال میں پھنسا دیا۔ کائلیان ایمباپے کے پاس پر انہوں نے میچ کا اسکور ۱۔۱؍ سے برابر کردیا۔ میچ کا خاتمہ ہونے کیلئے ۱۰؍منٹ باقی تھے کہ اس وقت پیر س سینٹ جرمین کیلئے کھیلنے والے ایمباپے نے ٹی ہرنانڈیز کے پاس کو گول میں تبدیل کر کے اپنی ٹیم کو ۱۔۲؍ کی برتری دلائی۔ اس گول کے بعد دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہوا اور عالمی چمپئن فرانس نے نیشنز لیگ کا خطاب بھی اپنے نام کرلیا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK