Inquilab Logo

کارتک تیاگی نے آخری اوور میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا،راجستھان ۲؍رن سے فاتح

Updated: September 23, 2021, 12:27 PM IST | Agency | Dubai

راجستھان کے کارتک نے پنجاب کنگز کو آخری اوور میں ۴؍رن بنانےنہیں دئیے۔ ۲؍وکٹ لینے والے گیندباز کو مین آف دی میچ قرار دیا

Karthik Tyagi .Picture:INN
کارتک تیاگی۔ تصویر: آئی این این

؛آخری اوور تک جاری رہنے والے میچ میں راجستھان نے زبردست کھیل پیش کیا اور پنجاب کنگز کو۲؍رن سے شکست دی۔ پنجاب کو آخری گیند پر۳؍ رن بنانا تھے لیکن بولر کارتک تیاگی نے حیرت انگیز بولنگ کی اور۲؍ وکٹ لے کر میچ کا رخ بدل دیا۔ بتاتے چلیں کہ پنجاب کو آخری اوور میں صرف۴؍ رن درکار تھے لیکن کارتک نے صحیح گیند ڈال کر پنجاب پر دباؤ ڈالا۔ آخری اوور کی تیسری گیند پر نکولس پورن کو تیاگی نے آؤٹ کیا اور میچ میں جان ڈال دی۔ اس کے بعد دیپک ہڈا ۵؍ویں گیند پر آؤٹ ہوئے اور میچ کی سنسنی عروج پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد پنجاب کو آخری گیند پر ۳؍رن بنانا پڑے لیکن فیبین ایلن پنجاب کو فاتح بنانےمیں کامیاب نہ ہو سکے اور راجستھان نے یہ میچ۲؍ رن سے جیت لیا۔ راجستھان کی جانب سے کارتک نے ۲ ، سکاریا اور راہل تیوتیا نے ایک ۔ ایک  وکٹ لیا۔  کارتک تیاگی کو مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔  نوجوان کھلاڑیوں مہیپال لومورڈ (۴۳؍ رن) اور یشسوی جیسوال (۴۹؍ رن) کی طوفانی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے منگل کو یہاں آئی پی ایل۱۴؍ کے۳۲؍ ویں میچ میں پنجاب کنگز کو۱۸۶؍ رن کا ہدف دیا۔جواب میں پنجاب کی ٹیم ۲۰؍اوور میں ۴؍وکٹ پر ۱۸۳؍ رن ہی بناسکی۔ پنجاب کی جانب سے کپتان کے ایل راہل نے ۴۹، مینک اگروال نے ۶۷، نکولس پورن نے ۳۲، ایڈین مارکرم نے ناٹ آؤٹ ۳۲؍رن بنائے۔ دیپک ہڈا بغیررن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ ایلن بھی بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کارتک تیاگی نے ۲، چتین سکاریا اور راہل تیوتیا نے ایک ایک وکٹ لیا۔  ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنرس ایوین لیوس اور یشسوی جیسوال نے ٹیم کو اچھی شروعات فراہم کی۔ مہیپال اور یشسوی نے پہلے  وکٹ کے لیے۵۴؍ رن کی اہم شراکت کی۔ لیوس نے ۲۱؍ گیندوں پر۷؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۳۶؍ رن بنائے ، جیسوال نے۳۶؍ گیندوں پر ۶؍چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۴۹؍ رن بنائے۔ پاور پلے میں ۵۷؍رن نے مڈل آرڈر بلے بازوں کو بے خوف کھیلنے کی اجازت دی۔لیوس اور جیسوال کے آؤٹ ہونے کے بعد لیام لیونگ اسٹون اور مہیپال لومورڈ نے برتری حاصل کی اور بھرپور بیٹنگ کی۔ اگرچہ لیونگ اسٹون۲۵؍ رن بنا کر آؤٹ ہوا ، لومورڈ نے اپنی دھماکہ خیز بیٹنگ جاری رکھی اور۱۷؍ گیندوں میں۴۳؍رن بنائے، جس میں ۲؍ چوکے اور۴؍ چھکے لگے۔ راجستھان نے اس شاندار کارکردگی کی بنیاد پر۲۰؍ اوورس میں ۱۸۵؍ رن کا بڑا اسکور بنایا۔لیفٹ آرم فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پنجاب کنگز کیلئے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ انہوں نے اپنے ۴؍ اوورس میں۳۲؍ رن  دے کر۵؍ وکٹ لئے۔ ان کے علاوہ تجربہ کار فاسٹ بولر محمدسمیع نے ۴؍ اوور میں۲۱؍رن  دے کر ۳؍ جبکہ ایشان پوریل نے ۴؍ اوورس میں۳۹؍رن دے کر ایک وکٹ لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK