Inquilab Logo

انڈین سپرلیگ میں کیرالا بلاسٹرس نے بنگلور کے منہ سے جیت کا نوالہ چھین لیا

Updated: February 17, 2020, 3:21 PM IST | Agency | Kochi

رتھولومیو اوگبیچے نے ۲؍ گول کرتے ہوئے بنگلور ایف سی کو ہیرو انڈین سپر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ (آئی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے میچ میں شکست کیلئے مجبور کر دیا اور اپنی ٹیم کیرالا بلاسٹرس کوایک۔۲؍سے فاتح بنایا۔

کیرالا بلاسٹرس کی ٹیم کے کھلاڑی میچ جیتنے کے بعد۔  تصویر : پی ٹی آئی
کیرالا بلاسٹرس کی ٹیم کے کھلاڑی میچ جیتنے کے بعد۔ تصویر : پی ٹی آئی

 کوچی : بارتھولومیو اوگبیچے نے ۲؍ گول کرتے ہوئے بنگلور ایف سی کو ہیرو انڈین سپر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ (آئی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے میچ میں شکست کیلئے مجبور کر دیا اور اپنی ٹیم کیرالا بلاسٹرس کوایک۔۲؍سے فاتح بنایا۔ یہاںجواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے  میچ میں بنگلور نے میچ کا پہلا گول کیا، لیکن پھر اوگبیچے نے ۲؍گول کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو جیت دلائی۔ ان ۲؍میں سے ایک گول پنالٹی پر ہوا۔پہلے ہی پلے آف کیلئے کوالیفائی کر چکی بنگلور پر اعتماد تھا جس کی جھلک اس نے ۵؍ویں منٹ میں ہی دکھا دی۔ ادانتا سنگھ یہاں بنگلور کا کھاتہ تو نہیں کھول پائے لیکن اتنا ضرور صاف کر دیا کہ بلاسٹرس کیلئے یہ میچ آسان نہیں رہنے والا ہے۔
 صرف حملے ہی نہیں بنگلور دفاع بھی اچھا کر رہی تھی اور اسی کے دم پر اس نے ۱۰؍ ویں منٹ میں میسی بالي کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اسی درمیان بنگلور نے گول کرکے اپنی برتری کا نمونہ جلد دے دیا۔ ڈیشهورن براؤن نے۱۶؍ ویں منٹ میں گول کر کے بنگلور کو صفر۔ایک  سے آگے کر دیا۔ سریش واگجیم نے گیند اپنے پاس لی اور پھر براؤن کو دی۔ اس دوران بلال حسین خان نے گیند کو چھیننے کی کوشش کی لیکن براؤن نے انہیں آسانی سے ڈاج دے کر گیند کو نیٹ میں ڈالا۔اگلے ہی منٹ بلاسٹرس نے تقریبا برابری کر لی تھی۔ 
 ایک گول سے پیچھے چل رہی بلاسٹرس ٹیم کو ۲۴؍ ویں منٹ میں ایک تبدیلی کرنی پڑی۔ سرجیو سڈوجا کچھ انفٹ دکھائی دے رہے تھے اسی وجہ  سے ٹیم نے انہیں باہر بلا کر گياني جوئرلون کو اندر بلایا۔ اگلے ہی منٹ میسی بلاسٹرس کو برابری دلانے کا ایک اور موقع گنوا بیٹھے۔ بنگلور کیلئے ۲؍ یلو کارڈ سے زیادہ بڑا دھچکا اگلے منٹ میں آیا جب بلاسٹرس کے اوگبیچے نے فری کک پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برابری پر پہنچا دیا۔ یہ گول میزبان ٹیم کی واپسی کی راہ کھول چکا تھا۔   اس کے بعد اگرچہ کچھ ایسا ہوا جس کے سامنے گرپريت ناکام ہو گئے۔۷۰؍ ویں منٹ میں بلاسٹرس کیلئے پنالٹی ملی جس پر اوگبیچے نے گول کر اپنی ٹیم کو ایک۔۲؍ سے آگے کر دیا۔ بلاسٹرس کیلئے یہ پنالٹی  میسی کی شرٹ کھینچ کر انہیں گرانے کی وجہ  سے ملی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK