Inquilab Logo

ہمیں ممبئی پرفتح سے ملنے والے۲؍ پوائنٹس کی اشد ضرورت تھی: راہل

Updated: October 20, 2020, 11:38 AM IST | Agency | Dubai

ممبئی انڈینس کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے سپر اوور میں فتح کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے کہا ہے کہ ٹیم کو اس وقت اس جیت سے ۲؍پوائنٹس کی اشد ضرورت تھی ۔

KL Rahul - Pic : PTI
کے ایل راہل ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ممبئی انڈینس کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے سپر اوور میں فتح کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے کہا ہے کہ ٹیم کو اس وقت اس جیت سے ۲؍پوائنٹس کی اشد ضرورت تھی ۔ 
 ممبئی نے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کے ۵۳؍رن  اور کیرون پولارڈ کے ناٹ آؤٹ ۳۴؍ رن کی مدد سے۲۰؍ اوورس میں ۶؍وکٹوں پر ۱۷۶؍ رن کا مشکل اسکور کیا تھا جبکہ کپتان لوکیش راہل کے۷۷؍ رن پر پنجاب نے ۶؍ وکٹوں پر ۱۷۶؍ رن بنالئے۔ اسکور برابر ہونے پر میچ کا فیصلہ ایک سپر اوور میں کیاگیا۔یہ بھی ٹائی رہنے پر دوسرا سُپر اوور کیا گیا اور اس میں پنجاب کو فتح نصیب ہوئی ۔جس سے پنجاب نے ٹورنامنٹ میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھا۔
 راہل نے کہا کہ سپر اوور پہلی بار نہیں ہوا ہے اور اب میں اس کا عادی ہوگیا ہوں لیکن فتح سے دو پوائنٹس حاصل کرنا ہمارے لئے بہت ضروری تھا۔ یہ ہمیشہ نہیں ہوتا ہے لہٰذا ایسی صورتحال میں آپ کو توازن رکھنا پڑتا ہے۔ ہم نے جس میچ میں شکست پائی  اس میں ہم نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم ہر میچ میں سختی سے واپس آئے ہیں اور اس میچ میں فتح سے ہمیں تحریک اور مدد ملے گی۔
 انہوں نے کہا کہ ۲۰؍اوور میں وکٹ کیپنگ کے بعد پہلے ۶؍ اوور میں بیٹنگ کرنا بہت مشکل ہے۔ ہم جانتے تھے کہ ممبئی کے اچھے اسپنر ہیں اور پچ سست ہوگی لہٰذا مینک اور میں نے ٹیم کو اچھی شروعات دینے کی کوشش کی۔ جب کرس گیل اسپنرس کے خلاف کھیلتے ہیں تو مجھے یقین رہتا ہے کہ وہ اچھا کھیلیں گے ۔کپتان نے کہا کہ گیل کی موجودگی سے مدد ملی ہے۔ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ٹیم کو آگے لے جانے کا طریقہ جانتے ہیں ۔ کوئی ٹیم سپر اوور کے لئے تیار نہیں ہوتی۔ ایسی صورتحال میں آپ کو اپنے بولنگ ڈپارٹمنٹ پر انحصار کرنا ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK