Inquilab Logo

لاک ڈاؤن میں انسٹا سے کمانے والے ٹاپ ۱۰؍کھلاڑیوں میں کوہلی واحد کرکٹر

Updated: June 06, 2020, 4:18 PM IST | London

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی لاک ڈاؤن کے دوران انسٹاگرام پر اسپانسرکردہ پوسٹ کے ذریعے پوری دنیا کے کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ ۱۰؍ میں شامل ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق کوہلی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں ۔

Virat Kohli. Photo: Midday
وراٹ کوہلی۔ تصویر: مڈڈے

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی لاک ڈاؤن کے دوران انسٹاگرام پر اسپانسرکردہ پوسٹ کے ذریعے پوری دنیا کے کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ ۱۰؍ میں شامل ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق کوہلی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں ۔ آٹین نے یہ اعدادوشمار۱۲؍ مارچ اور۱۴؍ مئی کے دوران جمع کئے ہیں جب کھیلوں کو کورونا وائرس نے مکمل طور پر روک دیا تھا۔ اس فہرست کے مطابق کوہلی نے اپنی اسپانسر شدہ پوسٹ کے ذریعے مجموعی طور پر ۳۷۹۲۹۴؍پاؤنڈہے جو ہر پوسٹ کے حساب سے ۱۲۶۴۳۱؍ پاؤنڈ تھی۔خیال رہے کہ فوربس کی فہرست میں بھی وہ واحد ہندوستانی کرکٹر تھے ۔ 
  اس فہرست میں پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نمبروَن ہیں جن کی آمدنی تقریبا ۱۸؍ لاکھ پاؤنڈ جبکہ ارجنٹائنا اور ایف سی بارسلوناکے اسٹار لیونل میسی (۱۲؍ لاکھ پاؤنڈ) اور پی ایس جی کے نیمار (۱۱؍لاکھ پاؤنڈ) دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔ باسکٹ بال کے عظیم شکیل او نیل (سوا۶؍لاکھ)اور انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم (۴؍لاکھ ) بالترتیب چوتھے اور ۵؍ویں نمبر پر ہیں ۔ سویڈش فٹبالر زلاٹن ابراہیمووچ (ایک لاکھ ) ،سابق اسٹار باسکٹ بالرڈوین ویڈ (ایک) ، برازیلی فٹبالر ڈینی ایلیوس (ایک لاکھ ) اورباکسر انتھونی جوشوا (ایک لاکھ) دیگر ۱۰؍ میں شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK