Inquilab Logo

کوہلی بہترین بلے باز کے طور پرکریئر کا اختتام کریں گے: فنچ

Updated: June 06, 2020, 4:12 AM IST | New Delhi

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے کہا: ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل رہا ہے لیکن ان کا کھیل دیکھنا بھی خوشگوار ہے۔

Aaron Finch Photo: INN
ایرون فنچ۔ تصویر: آئی این این

 آسٹریلیا کے محدود اوورس کے کپتان ایرون فنچ کا خیال ہے کہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی بہترین ون ڈے بلے باز کے طور پر کریئر کا اختتام کریں گے۔ فنچ نے محدود اوورس کے کرکٹ میں وراٹ کو اسٹیون اسمتھ سے بہتر قرار دیا۔ انہوں نے یہاں اسپورٹس تک سے کہا کہ جب وراٹ اپنا کریئر ختم کریں گے تو وہ اس وقت ون ڈے میں دنیا کے بہترین بلے باز ہوں گے۔ ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل رہا ہے لیکن ساتھ ہی ان کا کھیل دیکھنا بھی خوشگوار ہے۔ یہ دنیا کے بہترین بلے بازوں کے خلاف کھیل کے جیسا ہے ، چاہے وہ وراٹ ہوں ، روہت شرما ، کین ولیمسن ہوں یا ڈیوڈ وارنر۔ انہوں نے کہا کہ سچن تینڈولکر نے وراٹ سے زیادہ رن اور سنچریاں اسکور کی ہیں لیکن ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وراٹ جس طرح سنچری بناتے ہیں وہ غیر معمولی ہے۔ وراٹ ٹی ۲۰؍میں اسمتھ سے آگے ہیں کیونکہ انہوں نے ان سے زیادہ کرکٹ کھیلا ہے۔وراٹ نے تینوں فارمیٹ میں ۵۰؍ سے زیادہ اوسط رن بنائے ہیں اور ۷۰؍ بین الاقوامی سنچریاں اسکور کی ہیں ۔ ٹیسٹ میں اسمتھ کے اوسط وراٹ سے زیادہ ہے۔ اسمتھ نے۷۳؍ ٹیسٹ میچوں میں ۶۲ء۷۴؍کے اوسط سے۷۲۲۷؍ رن بنائے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK