Inquilab Logo

کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلز میں آج آر پارکی جنگ

Updated: November 01, 2020, 2:00 PM IST | Agency | Dubai

شکست پانے والی ٹیم کا آگے کا سفر تقریباً ختم ہوجائے گا۔دونوں ٹیموں کو بہتر رن ریٹ کے ساتھ میچ جیتنا ہوگا ۔دونوں میں زبردست مقابلہ متوقع

Rajasthan Royals - PIC : PTI
راجستھان رائلز ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلز کے درمیان  اتوار کے روز آئی پی ایل  مقابلے میں دونوں ٹیموں کے لئے کرو یا مرو کا مقابلہ ہوگا۔راجستھان۱۳؍ میچوں میں ۶؍ جیت ، ۷؍ شکست اور۱۲؍پوائنٹس کے ساتھ ۵؍ویں پوزیشن پر ہے جبکہ کولکاتا۱۳؍ میچوں میں۱۳؍ جیت ،۶؍ ہار اور ۱۲؍پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین یہ میچ  کرو یا مرو کا میچ ہے۔ اس مقابلے کو جیتنے والی ٹیم کی   ۱۴؍ پوائنٹ کے ساتھ امیدیں برقرار ہیں جبکہ ہارنے والی ٹیم پلے آف کے مقابلے سے باہر ہوجائے گی۔ 
 ۱۴؍ پوائنٹس تک پہنچنے کے بعد بھی ٹیم اپنے پلے آف کی جگہ کو  یقین نہیں کر سکتی ہے کیونکہ انہیں دوسری ٹیموں کے نتائج اور نیٹ رن ریٹ بھی دیکھنا ہوگا۔ لہٰذا  کولکاتا اور راجستھان کو اس میچ میں جیت کے ساتھ ساتھ اپنے نیٹ رن ریٹ میں بہتری لانے پر توجہ دینی ہوگی کیونکہ آخری مساوات میں نیٹ رن ریٹ فیصلہ کن ہوگا۔
 راجستھان نے گزشتہ روز ابوظہبی میں کنگز الیون پنجاب کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ پنجاب نے کرس گیل کی۹۹؍ رن کی اننگز کی بدولت ۴؍ وکٹوں پر۱۸۵؍ رن کا مضبوط اسکور بنایا   تھا لیکن راجستھان نے ۱۷ء۳؍ اوور میں ۳؍وکٹوں پر۱۸۶؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ راجستھان کی جانب سے بین اسٹوکس نے ۵۰؍رن  ، سنجو سیمسن نے۴۸؍رن ، کپتان اسٹیو اسمتھ نے ناٹ آؤٹ ۳۱؍ اور جوس بٹلر نے ناٹ آؤٹ۲۲؍ رن بنائے تھے۔
 دوسری جانب کولکاتانائٹ رائیڈرس کو اپنے آخری میچ میں دبئی میں چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں ۶؍ وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جس سے ان کی امیدوں کو گہرا دھچکا لگا تھا۔ کولکاتا کے پاس  جیتنے کا موقع ملا تھا لیکن آخری دو اوور میں یہ موقع ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK