Inquilab Logo

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پنجاب کنگزکو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی

Updated: April 28, 2021, 11:27 AM IST | Agency | Ahmedabad

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد راہل ترپاٹھی (۴۱؍رن) اور کپتان ایون مورگن (ناٹ آؤٹ ۴۷؍رن) کی بہترین اننگز سےپیر کی رات آئی پی ایل کے پہلے مقابلے میں پنجاب کنگز کو آسانی سے ۵؍وکٹ سے شکست دے دی۔

Kolkata Knight Riders.Picture:INN
کولکاتا نائٹ رائیڈرس۔تصویر :آئی این این

 کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی  کے بعد راہل ترپاٹھی (۴۱؍رن) اور کپتان ایون مورگن (ناٹ آؤٹ ۴۷؍رن) کی بہترین  اننگز  سےپیر کی رات   آئی پی ایل کے  پہلے مقابلے  میں پنجاب کنگز  کو آسانی سے ۵؍وکٹ سے شکست دے دی۔ کولکاتا نے پنجاب کو ۹؍ وکٹوں پر۱۲۳؍ رن کے معمولی اسکور پر روک دیا  اور پھر۱۶ء۴؍ اوور میں ۵؍ وکٹوں پر۱۲۶؍ رن بنا کر آسان فتح حاصل کی۔ کولکاتا کی یہ ۶؍ میچوں میں دوسری جیت ہے جبکہ ۶؍ میچوں میں پنجاب کی چوتھی شکست ہے۔
 کولکاتا نے ہدف کے تعاقب میں پہلے ۳؍ اوورس میں ۳؍ وکٹ گنوادیئے۔موئسس ہینرکس نے پہلے ہی اوور میں نتیش رانا کو کھاتہ کھولنے کا کوئی موقع فراہم کئے بغیر شاہ رخ خان کے ہاتھوں کیچ  کروادیا۔   اگلے ہی اوور میں محمد سمیع نے شبھمن گل کو  ایل بی ڈبلیو کردیا۔ گیل نے۸؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں کی مدد سے ۹؍ رن بنائے۔ ارش دیپ سنگھ نے اننگز کے تیسرے اوور کی آخری گیند پر روی بشنوئی کے ہاتھوں سنیل نارائن کو کیچ  کروادیا ۔ کولکاتا کے ۳؍ وکٹ صرف۱۷؍رن پر گرگئے لیکن راہل ترپاٹھی اور مورگن نے چوتھے وکٹ کے لئے ۶۶؍رن کی اہم شراکت کی۔ اننگز کے۸۳؍ رن اس وقت اسکور ہوئے جب راہل ترپاٹھی نے باؤنڈری کے قریب  دیپک ہڈا کی گیند پر شاہ رخ خان کو کیچ دے دیا۔ راہل نے۳۲؍ گیندوں پر ۴۱؍ رن میں ۷؍ چوکے لگائے۔اس کے بعد میدان میں اترنے والے آندرے رسیل نے مورگن کے ساتھ اننگز کی قیادت کی لیکن ٹیم کے اسکور ۹۸؍رن کے اسکور پر ارش دیپ سنگھ کے براہ راست تھرو پر رسیل رن آؤٹ ہوگئے۔ رسیل نے ۱۰؍ رن بنائے۔ دنیش کارتک ، جو گراؤنڈ پر اترے ، پھر ۲؍ چوکوں کی مدد سے ۶؍ گیندوں پر۱۲؍ رن بنائے۔ کارتک نے ٹیم کیلئےفتح کے۴؍ رن بنائے۔ کپتان مورگن نے۴۰؍ گیندوں میں  ۴۷؍رن کی اننگز کھیلی۔ قبل ازیں کولکاتا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کولکاتا  نائٹ رائیڈرز نے  آئی پی ایل کے پہلے مقابلے میں پنجاب کنگز کو ۹؍ وکٹوں پر۱۲۳؍رن کے معمولی اسکور پر روک دیا۔ پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے۱۹؍ رن  بنائے اور ۳۶؍رن  کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کرس گیل صفر پر  اوردیپک ہڈا ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK