Inquilab Logo

آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نےجیت کا کھاتہ کھولا

Updated: September 28, 2020, 11:00 AM IST | Agency | Abu Dhabi

سن رائزرس حیدرآباد کو ۷؍وکٹ سے شکست دے دی۔ شبھمن گل اور ایون مورگن کےدرمیان ۹۲؍رن کی پارٹنرشپ ۔شبھمن گل کی نصف سنچری

Kolkata Knight Riders Won First Match. Picture:INN
کولکاتا نائٹ رائیڈرس نےجیتا پہلا میچ ۔ تصویر: آئی این این

 نوجوان اوپنر شبھن گل کی ۷۰؍رنوں کی ناقابل شکست اننگز اور ایون مورگن (۴۲؍ ناٹ آؤٹ) کے ساتھ ان کی۹۲؍ رنوں کی ناقابل شکست شراکت   کے دم پر سنیچرکو آئی پی ایل میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس  نے سن رائزرس حیدرآباد کو  ریکارڈ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کو۲۰؍ اوورس میں ۴؍وکٹوں پر۱۴۲؍ رن کے اسکور پر روکنے کے بعد۱۸؍ اوورس  میں ۳؍ وکٹ کے نقصان پر۱۴۵؍ رن بنا کر میچ کو آسانی سے محفوظ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ دو میچوں میں کولکاتا کی پہلی جیت ہے جب کہ حیدرآباد کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے نوجوان بلےبازگل اور مورگن نے چوتھے  وکٹ کے لئے میچ میں۹۲؍رن کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔  ۲۱؍سالہ گل نے۶۲؍گیندوں میں ۵؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۷۰؍ رن  کے ساتھ  اپنی بہترین صلاحیتوں  مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو ایک شاندار فتح دلائی۔ گل نے مورگن کے ساتھ مل کر ٹیم کو۳؍ وکٹ پر۵۳؍ رن کی نازک پوزیشن سے باہر نکالا۔ مورگن نے۲۹؍ گیندوں میں ناقابل شکست۴۲؍رن کی اننگز میں ۳؍ چوکے اور۲؍چھکے لگائے۔ مورگن نے ٹی نٹراجن کی اننگز کے۱۸؍ ویں اوور میں ۵؍ویں گیند پر چھکے اور چھٹی گیند پر ایک چوکا لگا کر میچ کو ختم کیا۔ کولکاتا نے آئی پی ایل میں جیت کا کھاتہ کھولا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK