Inquilab Logo

نتیش کی شاندار نصف سنچری کی بدولت کولکاتا کی دلچسپ فتح

Updated: April 13, 2021, 1:23 PM IST | Agency | Chennai

سنرائزرس حیدرآباد پر ۱۰؍رن سے جیت۔ رانا نے ۸۰؍رن بناکر اہم رول اداکیا

Nitish Rana .Picture:INN
نتیش رانا۔تصویر :آئی این این

 چنئی  (ایجنسی): سلامی بلے باز نتیش رانا (۸۰؍رن) اور راہل ترپاٹھی (۵۳) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت کولکاتانائٹ رائیڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اتوارکو آئی پی ایل۱۴؍کے تیسرے مقابلے کو  میں۱۰؍ رن سے جیت لیا۔ کولکاتانے۲۰؍ اوور میں ۵؍ وکٹ پر ۱۸۷؍ رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ حیدرآباد کی ٹیم ۲۰؍ اوور میں ۵؍ وکٹوں پر۱۷۷؍ رن ہی بنا سکی۔ حیدرآباد کی طرف سے منیش پانڈے نے ناٹ آؤٹ۶۱؍رن  اور جانی بیریسٹو نے۵۵؍ رن  بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے راشد خان نے ۴؍ اوور میں۲۴؍ رن دے کر۲؍ وکٹ، محمد نبی نے ۴؍ اوور میں۳۲؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ لئے۔ ۵۶؍گیندوں میں کولکاتا ٹیم کے بلے بازنتیش رانا نے ۸۰؍رن بنائے جس میں انہوںنے ۹؍چوکے اور ۴؍چھکے لگائے ۔  ۴۴؍گیندوں کا سامنا سن رائرزس حیدرآباد کے بلے باز منیش  نے ۶۱؍رن بنانے کیلئے کیا۔ اپنی اننگز میں انہوں نے ۲؍چوکے اور ۳؍چھکے لگائے۔ ۲۴؍رن راشد خان نےگیندبازی کرتے ہوئے دیئے۔ انہوںنے سن رائزرس حیدرآباد کیلئے ۴؍اوور ڈالے اور ۲؍وکٹ بھی لئے۔ ۹۳؍رن کی پارٹنر شپ کولکاتا کے بلے بازنتیش رانا اور راہل ترپاٹھی نے دوسرے وکٹ کیلئے کی اور یہ میچ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ تھی۔ ان دونوں کی پارٹنر شپ ۵۰؍گیندوں میں مکمل ہوئی۔۹۲؍رن کی پارٹنرشپ میچ کی دوسری سب سے بڑی پارٹنر شپ تھی جو حیدرآباد کے کھلاڑی منیش پانڈے اور جانی بیریسٹو کے درمیان ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK