Inquilab Logo

ممبئی انڈینس اور کے کے آر سمیت آئی پی ایل کی ۶؍ٹیموں کے ساتھ کوٹک کا معاہدہ

Updated: September 26, 2020, 3:10 AM IST | New Delhi

ممبئی انڈینس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر ) سمیت آئی پی ایل کی ۶؍ٹیموں نے کوٹک مہندرا بینک سے معاہدہ کیا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ممبئی انڈینس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر ) سمیت آئی پی ایل کی ۶؍ٹیموں نے کوٹک مہندرا بینک سے معاہدہ کیا ہے۔ ان ٹیموں کے ساتھ معاہدہ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ان ٹیموں کے اسٹار کھلاڑیوں کی تصویروں والے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ کوٹک مہندرا بینک نے اسے مائی ٹیم ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈکا نام دیا ہے اور آئی پی ایل کے مداح اسے بنوا سکتے ہیں ۔کوٹک کا جن ٹیموں کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ان میں دہلی کیپٹلس، کنگز الیون پنجاب، کولکاتا نائٹ رائیڈرس ، ممبئی انڈینس ، راجستھان رائلز اور سن رائزرس حیدرآباد ہیں ۔آئی پی ایل کی شروعات کے ساتھ ہی اس کی ٹیموں کواسپانسرس ملنے شروع ہوگئے ہیں ۔ 
 کوٹک مہندرا بینک لمیٹڈکے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای اواُدئے کوٹک نے بتایا کہ ہندوستان میں کرکٹ کو پسند کیا جاتاہے اور اس کے مداح کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں ۔ میں بھی ان میں سے ایک ہوں ۔ ہم نے مداحوں کو کرکٹ سے جوڑنے کیلئے متذکرہ کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس کیلئے ہم نے آئی پی ایل کی ۶؍ مضبوط ٹیموں سے معاہدہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK