Inquilab Logo

لا لیگا :بارسلونا نے ایلچے کو تین صفر سے شکست دے دی

Updated: February 26, 2021, 12:42 PM IST | Agency | Madrid

گزشتہ روز دیر رات یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں بارسلونا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلچے کو یکطرفہ انداز میں شکست دے دی۔بارسلونا نے ہسپانوی لیگ لا لیگا میں ایلچے کو تین صفر سے ہرایا۔ اس مقابلہ میں بارسا کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۲؍گول کئے۔

Lionel Messi. Picture:INN
لیونل میسی۔۔تصویر :آئی این این

گزشتہ روز دیر رات یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں بارسلونا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلچے کو یکطرفہ انداز میں شکست دے دی۔بارسلونا نے ہسپانوی لیگ لا لیگا میں ایلچے کو تین صفر سے ہرایا۔ اس مقابلہ میں بارسا کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۲؍گول کئے۔واضح رہے کہ بارسلونا کے کوچ رونالڈ کوئمین نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایلچے کے ساتھ ہونے والا مقابلہ اور اس کے بعد سنیچر کو سیویلا  سے ہونے والا میچ ٹیم کو خطاب جتانے کےلئے کافی اہمیت کے حامل ہوںگے  اور وہ ان مقابلوں کیلئےٹیم میں کچھ تبدیلیاں بھی کرنے کی کوشش کریںگے۔  بدھ کی دیر رات بارسلونا اور ایلچے کے درمیان کھیلا جانے والا میچ کا پہلا ہاف کافی سست روی کا شکار رہا اور کوئی بھی ٹیم اس میں گول نہیں کر سکی تھی۔لیکن بارسلونا کی جانب سے لیونل میسی نے دوسرے ہاف میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ۴۸؍ویں منٹ میں اپنا اور ٹیم کا پہلا گول کرتے ہوئے بارسا کو  ایک صفر سے آگے کر دیا۔ اس کے بعد بارسلونا اپنی برتری کو بڑھانے کیلئے کوشش کرتا رہا اور کھیل کے ۶۸؍ویں منٹ میں  لیونل میسی کو ایک اور موقع ملا اور انہوں نے اسے گنوائے بغیر شاندار گول کرتے ہوئے ٹیم کو دو صفر سے آگے کردیا۔ لیونل میسی کے ذریعے کئے جانے والے گول کے ۵؍منٹ کے اندر ہی جورڈی ایلبا نے کھیل کے ۷۳؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور تین صفر کردیا جو آخر تک برقرار رہا۔ایلچے نے شکست کے فرق کو کچھ کم کرنے کی آخری وقت تک کوشش کی لیکن اسے کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔اس جیت کے بعد بارسلونا کے ۲۴؍میچوں سے۵۰؍پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ پوائنٹ ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر ہے۔ایٹلیٹیکو میڈرڈ۵۵؍پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر  جبکہ ریئل میڈرڈ۵۲؍پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK