Inquilab Logo

سرکل کے اندر بلجیم کا حملہ متاثر کن ہے: للت اپادھیائے

Updated: September 24, 2020, 12:53 PM IST | Agency | Bengaluru

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے فارورڈ للت اپادھیائے کا کہنا ہے کہ سرکل کے اندر بلجیم کا حملہ کافی متاثر کن ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے رواں سال ہاکی پرو لیگ کے پہلے میچ میں عالمی چمپین بلجیم کو ایک۔۲؍ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اسے۲۔۳؍ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Hockey Team. Picture:INN
ہاکی ٹیم۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے فارورڈ للت اپادھیائے کا کہنا ہے کہ سرکل کے اندر بلجیم کا حملہ کافی متاثر کن ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے رواں سال ہاکی پرو لیگ کے پہلے میچ میں عالمی چمپین بلجیم کو ایک۔۲؍ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اسے۲۔۳؍ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ نے کورونا وائرس کے درمیان ایک بار پھر شروعات کی ہے جس میں بلجیم  نے منگل کو جرمنی کوایک۔۶؍سے شکست دی۔ للت نے کہا کہ ہم سب ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میچ شروع ہونے سے پرجوش ہیں۔ اگرچہ ہم کسی قریبی میچ کی توقع کر رہے تھے لیکن یہ یکطرفہ معرکہ ثابت ہوا۔ بلجیم  کے حملے کے خلاف جرمنی کو بہت جدوجہد کرنا پڑی اور سرکل میں بلجیم کا حملہ کافی متاثر کن تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلجیم  کے تمام ۶؍ گول مختلف کھلاڑیوں نے اسکور کئے۔ اس میچ سے بہت کچھ سیکھا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK