Inquilab Logo

ہالینڈ کی معروف کک باکسر روبی جیسیا اسلام میں داخل

Updated: November 21, 2020, 3:04 AM IST | Amsterdam

دی ٹائیسن لیڈی کے نام سے مشہور معروف کک باکسر روبی جیسیا میسو نے اسلام قبول کرلیا۔

Ruby Jessia Photo: INN
روبی جیسیا۔ تصویر: آئی این این

 دی ٹائیسن لیڈی کے نام سے مشہور معروف کک باکسر روبی جیسیا میسو نے اسلام قبول کرلیا۔ یہ خبر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی۔کک باکسر روبی جیسیا کا تعلق ہالینڈ سے ہے۔ اسلام قبول کرنے سے قبل ان کا تعلق مسیحی مذہب سے تھا تاہم انہوں نے چند برس قبل اسلام سے متعلق پڑھنا شروع کیا۔ اسلامی تعلیمات نے انہیں اس قدر متاثر کیا کہ انہوں نے باضابطہ طور پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
 روبی جیسیا نے ہالینڈ کی مسجد میں گواہوں کے سامنے کلمہ شہادت ادا کیا اور متعلقہ دستاویزات پر دستخط کئے۔ انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی بعد ازاں اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔روبی جیسیا کے اسلام قبول کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور متعدد ٹویٹر اکاؤنٹس نے اس خبر کو ری ٹویٹ کیا اور ان کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے ان کے حق میں دعا کی کہ اللہ ان کی رہنمائی فرمائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK