Inquilab Logo

ویسٹ انڈیزکے دورے کیلئے آسٹریلیا ئی ٹیم میں سرکردہ کھلاڑیوں کی واپسی

Updated: May 19, 2021, 12:24 PM IST | Agency | Sydney

اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، مشیل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنس اور الیکس کیری کنگارو ٹیم میں شامل

Steve Smith.Picture:INN
اسٹیون اسمتھ،۔تصویر :آئی این این

 ویسٹ انڈیز کے خلاف ۵؍ ٹی ۲۰؍ اور۳؍ ون ڈے میچوں کے اگلے سفید گیندکے  دورے کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم میں کئی سرکردہ کھلاڑی لوٹ آئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اسی کے گھر پر سفید گیند سیریز سے باہررہنے والے اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، مشیل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنس سمیت الیکس کیری اور موئسس ہینرکس نے بھی ٹیم میں  شامل ہوئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ۲۳؍ رکنی پرائمری ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں وطن واپس آنے والے آئی پی ایل کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ بی سی سی آئی کی چارٹر فلائٹ سے کھلاڑیوں کو مالدیپ سے وطن بھیجا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی حتمی ٹیم جون کے آخر میں ویسٹ اندیز کیلئے روانہ ہوگی۔آسٹریلیائی قومی سلیکٹر ٹریور ہارنس نے کہا’’یہ ابتدائی فہرست سلیکٹرس کو ٹھوس بنیاد فراہم کرتی ہے جس سے آنے والے ہفتوں میں کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی منظوری دیتے ہوئے دورے کیلئے حتمی ٹیم کا انتخاب کیا جاسکے۔ آسٹریلیائی مردوں کی ٹی ۲۰؍ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔رینکنگ میں پوزیشن کیلئے سخت مقابلہ ہوگا جس کی ہمیں تلاش ہے۔ویسٹ انڈیزکی  مردوں کی ٹیم نے اب تک کھیلے جانےوالے۶؍ آئی سی سی ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں سے ۲؍ میں کامیابی حاصل کی ہے ، جس میں سری لنکا میں۲۰۱۲ء اور ہندوستان میں۲۰۱۶ء ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ شامل ہے۔ یہ سیریز ہمیں اکتوبر اور نومبر میں  ۲۰۲۱ء ایڈیشن سے پہلے بہتر تیاری میں ہماری مدد فراہم کرے گی ۔ ‘‘
 ٹیم اس طرح ہے :  ا یرون فنچ (کپتان) ، ایشٹن ایگر ، جیسن بہرینڈورف ، الیکس کیری ، پیٹ کمنس ، جوش ہیزل ووڈ ، موئسس ہنریکس ، مشیل مارش ، گلین میکسویل ، ریلی میرڈیتھ ، جوش فلپ ، کین رچرڈسن ، جائی رچرڈسن ، تنویر سنگھا ، ڈارسی شارٹ، اسٹیون اسمتھ ، مشیل اسٹارک ، مارکس اسٹوئنس ،مشیل  سویپسن ، اینڈریو ٹائی، میتھیو ویڈ ، ڈیوڈ وارنر ، ایڈم زمپا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK