Inquilab Logo

لیگ کپ سیمی فائنل : آج یونائٹیڈ اورسٹی کے درمیان زبردست ٹکرمتوقع

Updated: January 29, 2020, 11:56 AM IST | Agency | London

مانچسٹر یونائٹیڈ کے کوچ اولے گنر سولشائرنے کہا کہ مانچسٹر کے فٹبال کلب نے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) کےخلاف جس طرح کے ’پرفیکٹ پرفارمنس ‘ کا مظاہرہ کیا تھا اسی طرح کی کارکردگی اسے لیگ کپ کے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے سامنے کرنی ہوگی۔

آج  یونائٹیڈ اورسٹی کے درمیان زبردست ٹکرمتوقع ۔ تصویر : آئی این این
آج یونائٹیڈ اورسٹی کے درمیان زبردست ٹکرمتوقع ۔ تصویر : آئی این این

 لندن :مانچسٹر یونائٹیڈ کے کوچ  اولے گنر سولشائرنے کہاکہ مانچسٹر کے فٹبال کلب نے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) کےخلاف جس طرح کے  ’پرفیکٹ پرفارمنس ‘ کا مظاہرہ کیا تھا اسی طرح کی کارکردگی اسے لیگ کپ کے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے سامنے کرنی ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں یونائٹیڈ کا کلب چمپئن لیگ کے میچ میں صفر۔۲؍ سے پیچھے تھا لیکن دوسرے مرحلے کے میچ میں یونائٹیڈ نے حریف کلب کو ہر ا کربیرون شہر گول کی بنیاد پر اگلے راؤنڈکیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ 
 لیگ کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں یونائٹیڈ کو گھریلو میدان اولڈ ٹریفورڈ پر مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں ایک۔۳؍ سے شکست ہوئی تھی۔ اس میچ میں مارکس رشفورڈ کے گول کی  وجہ سے یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں کو حوصلہ ملا تھا کہ وہ اتحاد اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں سٹی کو شکست دے سکیں۔ بدھ کو اتحاد اسٹیڈیم میں لیگ کپ کے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں یونائٹیڈ پر سب سے زیادہ دباؤ ہوگا۔ یونائٹیڈکے کوچ سولشائرنے مانچسٹر سٹی کے میچ کے بارے میں بتایا کہ مجھے ایسا لگا کہ پہلے ہاف ہی میں میچ ختم ہوگیا لیکن ایسا ہوا نہیں ۔ میں پہلے ہاف کے دوسرے حصے کی بات کررہا ہوں جس میں وہ ہم پر پوری طرح حاوی ہوگئے تھے اورہمیں مسلسل پیچھے دھکیل رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب ہم نے گول کردیا تو کھلاڑیوں کو تھوڑا حوصلہ ملا ۔ میں سوچ رہا تھا کہ کھلاڑی ایک اور گول کریں گے لیکن ایسا ہوا نہیں اور میچ ایک۔۳؍ کے اسکور پر ختم ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK