Inquilab Logo

یونائٹیڈ کو شکست دے کرلیسسٹر سٹی ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں

Updated: March 23, 2021, 1:32 PM IST | Agency | London

کوارٹر فائنل میں لیسسٹر سٹی نے ایک۔۳؍ سے کامیابی حاصل کرلی۔ کلیچی اہناچو نے ٹیم کیلئے ۲؍اہم گول کئے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں لیسسٹر سٹی فٹبال کلب نے  مانچسٹر یونائٹیڈ کلب کوایک۔۳؍ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھا۔ خیال رہے کہ یونائٹیڈ کا پڑوسی کلب مانچسٹر سٹی اس وقت ایک سیزن میں ۴؍خطاب جیتنے کی امید کو زندہ رکھے ہوئے ہے لیکن اتوار کی رات یونائٹیڈ کا ایف اے کپ میں سفر ختم ہوگیا۔ مانچسٹر یونائٹیڈ نے اس میچ میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا اور فرسٹ ہاف میں اسکور ایک۔ ایک سے برابر کردیاتھا لیکن دوسرے ہاف میں اس کےکھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے شکست پائی۔   میچ کا پہلا گول کلیچی اہناچو نے کیا۔ انہوں نے ۲۴؍ویں منٹ میں یہ گول کیا۔ اس کے بعد یونائٹیڈ کی جانب سے برابری کا گول میسن گرین ووڈ نے ۳۸؍ویں منٹ میں کیااور فرسٹ ہاف تک اسکور ایک ایک کردیا۔  میچ کےدوسرے ہا ف میں لیسسٹر سٹی نے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یونائٹیڈ کے خلاف ۲؍گول کئے۔ یوری ٹیلی مینس نے کلیچی اہناچو کی مدد سے ٹیم کا دوسرا گول کیا۔ ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل کے آخری لمحات میں لیسسٹر سٹی نے ایک گول کیا۔یہ گول بھی کلیچی اہناچو نے ۷۸؍ویں منٹ میں کیااور یونائٹیڈ کی شکست یقینی کردی۔  اس گول کے بعد کوئی اورگول  نہیں ہوسکا او ر لیسسٹر نے یہ میچ ایک ۔۳؍ سے جیت کرسیمی فائنل میں قدم رکھا۔ 
 اتوار کو ہی ہونےوالے ایک اور کوارٹر فائنل میں چیلسی فٹبال کلب نے شیفیلڈ یونائٹیڈ کو صفر۔۲؍ سے شکست دے دی۔ اس میچ میں پہلا گول شیفیلڈ کے کھلاڑی  اولیور نارووڈ نے اپنے ہی گول میں گیند ڈال کرکیا اور یہ اون گول تھا۔ میچ کے انجری ٹائم میں حکیم زیچی نے ایک اور گول کر کے اسکور صفر۔۲؍ کر دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی چیلسی فٹبال کلب  نے ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK