Inquilab Logo

بنڈس لیگا میں لیورکوزین نے بریمن کوایک۔۴؍ سے ہرایا

Updated: May 21, 2020, 11:02 AM IST | Agency | Berlin

ابتدا ہی سے لیورکوزین نے میچ پراپنا دبدبہ برقرار رکھا اور بریمن کے کھلاڑیوں کو دفاع پر مجبور کردیا

Football Player - Pic : PTI
کائی ہیورٹز (سرخ جرسی میں ) کو گول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ۔ تصویر : پی ٹی آئی

کائی ہیورٹز کے بہترین ۲؍ گول کی بدولت بائر لیورکوزین نے شاندار  ایک ۔۴؍کی جیت کے ساتھ  بنڈس لیگا میں۲۶؍  ویں راؤنڈ کے اختتام پر ویرڈر بریمن کی تنزلی سے متعلق تشویش  میں اضافہ کردیا۔
 ابتدا ہی سے لیورکوزین  نے میچ پراپنا دبدبہ  برقرار رکھا اور بریمن کے کھلاڑیوں کو دفاع پر مجبور کردیا۔ تاہم’گرین وائٹس‘ یعنی بریمن پیر کو کھیلے گئے میچ کے ابتدائی مراحل میں لیورکوزین کی جارحانہ رفتار کو غیر موثر بنانے میں کامیاب رہے۔
 آدھے گھنٹے کے کھیل میں ایک دوسرے کی طاقت اور کمزوری کو سمجھنے کے بعد فاتح ٹیم کو تعطل ختم کرنے میں اس وقت کامیابی ملی جب ۲۸؍ویں منٹ  میں موسا ڈیابی کا باکس میں کراس ہیورٹز کو ملا  جنہوں  نے قریب سے طاقتور شاٹ پر افتتاحی گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی ۔میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں  نے اچانک نئی توانائی کے ساتھ جوابی حملہ کیا اور ٹھیک ۲؍ منٹ بعد ہی تھیوڈور جبرے سیلسی نے لیونارڈو بٹین کوٹ کے کارنر کک کو گول میں بدلتے ہوئے  برابری کرلی۔یہ میزبان کے لئے تھوڑی دیر کی خوشی تھی کیونکہ جب ہیورٹز نے ۳۳؍ویں منٹ میں کیریم ڈیمربے کی فری کِک پر۳۳؍ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے گول کرکے دوبارہ برتری حاصل کرلی۔
 جرمن فٹبال لیگ میچ کے دوران سماجی فاصلے کے خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا ۔اسپینش کلب بارسلونا اور ایٹلیٹیکو نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اکٹھے ٹریننگ شروع کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سب سے پہلے فٹبال میلہ سجانے والی لیگ میں ہرتھا برلن کے کھلاڑیوں نے جیت کی خوشی مناتے ہوئے سماجی فاصلے کے ضابطے کو ہوا میں اڑا دیا۔کورونا کی احتیاطی تدابیر اپنانے کے بجائے گلے ملتے رہے اور ہاتھ بھی ملائے۔اس پر حکام ایکشن میں آئے، کھلاڑیوں کو ایسا کرنے سے باز کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ریڈکارڈ دکھا دیا۔دوسری جانب اسپین میں بھی فٹبال ٹیمیں بارسلونا اور ایٹلیٹیکو نے اکٹھے ٹریننگ کی، سپر اسٹار لیونل میسی سمیت کھلاڑیوں کے اِن ایکشن ہونے سے پہلے گراؤنڈ اور بالز پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا، چمپئن بارسا کے روایتی حریف کلب  ریئل میڈرڈ نے بھی سخت جان مشقیں شروع کر دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK