Inquilab Logo

لیونل میسی کے ۲؍ گول کی بدولت پیرس سینٹ جرمین کی شاندار فتح

Updated: August 08, 2022, 2:00 PM IST | Agency | Paris

فرانس کی لیگ وَن میں پیرس کے فٹبال کلب نے کلیرمونٹ فٹبال کلب کو صفر۔۵؍ گول سے ہرا دیا۔ نیمار نے ایک گول کیا اور ۳؍میں معاونت کی

Lionel Messi can be seen performing a bicycle kick during the match.Picture:INN
لیونل میسی کو میچ کے دوران بائسیکل کک لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ۔ تصویر:آئی این این

فرانس کی لیگ وَن کے نئے سیزن کے  پہلے میچ میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) نے شاندار آغاز کرتے ہوئے کلیرمونٹ فٹ فٹبال کلب کو صفر۔۵؍گول سے شکست دےدی۔ اس میچ میں فٹبال کلب کے ۲؍اسٹار کھلاڑی نیمار اور لیونل میسی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پی ایس جی نے میچ کے آغاز ہی سے حریف ٹیم پر دباؤ ڈالا تھا۔  سنیچر کی دیررات ہونے والے میچ میں پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے پہلا گول نیمار نے ۹؍ویں منٹ میں کیا۔ میسی نے یہ گول کرنے میں مدد کی۔ ۲۶؍ویں منٹ میں اشرف حکیمی نے نیمار کی مدد سے پیرس کے کلب کیلئے ایک اور گول کیا۔ ۳۸؍ویں منٹ میں نیمار نے ایک اورگول کرنے میں معاونت کی۔ اس بار گول کرنے والے کھلاڑی مارکینہوس تھے۔ فرسٹ ہاف تک میچ کا اسکور صفر۔۳؍ رہا۔ کلیرمونٹ فٹ کے کھلاڑی اپنے گھریلو میدان پر گول کرنے کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے نظرآئے۔  میچ کے آخری منٹ میں لیونل میسی نے اپنا جلوہ دکھایا اور حریف ٹیم کے خلاف ۶؍منٹ میں ۲؍گول کردیئے۔ ۸۰؍ویں منٹ میں انہوںنے نیمار کی مدد سے ٹیم کا چوتھا گول کیا اور اس کے بعد ۸۶؍ویں منٹ میں ایل پیریڈس کی مد د سے ۵؍واں گول کر کے اسکور صفر۔۵؍ کردیا۔ اس گول کے بعد کوئی اورگول نہیں ہوا اور پی ایس جی نے سیزن کا اپنا پہلا میچ صفر۔۵؍ گول کے اسکور سے جیت لیاجس کے ہیرو نیمار اور میسی رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK