Inquilab Logo

لیونل میسی کی ٹیم نے کرسٹیانو رونالڈوکی سعودی آل اسٹارس کوشکست سے دوچار کردیا

Updated: January 21, 2023, 4:42 PM IST | Riyadh

پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب نے سعودی کے کلب کو ۴۔۵؍گول سے شکست دی۔ النصر میں شمولیت کے بعد رونالڈو نے پہلا میچ کھیلا

Lionel Messi showing off his skills during an exhibition match
لیونل میسی نمائشی میچ کے دوران اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے

 سعودی عرب میں کھیلے جانےوالے کلب میچ میں لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈو کی ٹیم کو شکست دے دی۔گزشتہ دنوں قطر میں کھیلے جانےوالے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فٹبال کے دونوں عظیم کھلاڑی کرسٹیانو  رونالڈ اورلیونل میسی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے کلب میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی ٹیم میں شامل کیاہے۔ 
 سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹارس ٹیم کو۴؍ کے مقابلے میں۵؍گول سے شکست دے دی۔ نیویارک کے ٹائمزاسکوائرسے الریاض بلیوارڈ تک پی ایس جی اورسعودی ٹیم کا میچ براہ راست دکھایا گیا۔ لندن، قاہرہ اور کویت میں بھی میچ بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔
 الریاض کے النصرکلب کے ساتھ معاہد ے کے بعد  پرتگال کے اسٹرائیکر رونالڈوکا یہ پہلا میچ تھا۔ لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین کے مدمقابل سعودی آل اسٹار ٹیم النصر اور ہلال کلب کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔میسی نے سعودی آل اسٹارس کے خلاف ابتدائی ۳؍ منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔کرسٹیانو رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے گول کیپرکیلورنواس کے ساتھ ٹکرکے بعد پنالٹی حاصل کی اور پہلے ہاف کے آخر میں پنالٹی  پرگول کر کے میچ برابر کر دیا۔
 پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پی ایس جی کے مارکوئنہوس نے گول کرکے اسکورکو۱۔۲؍گول کر دیا۔ اس کے بعد رونالڈونے اضافی وقت میں ایک بار پھرگول کرکے میچ برابرکردیا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں سرجیو راموس نے کائلیان ایمباپے کی مدد سے پی ایس جی کی طرف سے تیسرا گول کیا۔اس کے چند منٹ ہی بعد ہی الہلال کے جنگ ہیون سونے ایک اور گول کرکے سعودی اسٹارس کے لئے برابری حاصل کرلی۔ایمباپے نے پی ایس جی کی جانب۶۰؍ ویں منٹ میں چوتھا گول کردیا۔۷۸؍ویں منٹ میں پی ایس جی کی ٹیم نے ایک اور گول کردیا اور اسکور ۳۔۵؍ کردیا۔ اس کے بعد النصرکے تالیسکا نے ۹۳؍ ویں منٹ گول کردیا اورپی ایس جی نے۴؍ کے مقابلے میں۵؍ گول سےکامیابی حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK