Inquilab Logo

لیونل میسی کے بارسلونا چھوڑنے سے اس کا اثر لا لیگا پر پڑے گا

Updated: August 30, 2020, 12:01 PM IST | Agency | Madrid

پہلے نیمار اور بعد میں کرسٹیانو رونالڈو لا لیگا سے روانہ ہوئے ہیں۔ ارجنٹائنا کے شائقین چاہتے ہیں کہ لیونل میسی وطن واپس آئیں

messi - Pic : INN
میسی ۔ تصویر : آئی این این

 ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا کو ۴؍برسوں میں تیسرا  بڑا جھٹکا لیونل میسی کی شکل میں لگ سکتا ہے۔ نیمار اور بعد میں کرسٹیانو رونالڈو اپنے اپنے کلب چھوڑ کر لیگ سے باہر ہوگئے تھے اور اب میسی کے بھی بارسلونا  چھوڑنے کے فیصلے سے لالیگا کو زبردست جھٹکا لگنے کا امکان ہے۔نیمار اور رونالڈو نے بالترتیب بارسلونا اور ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کو چھوڑنے کے بعد ہسپانوی لیگ مالی طور پر متاثر نہیں ہوئی تھی اور اب بھی اسے ٹی وی کے حقوق کے معاہدوں سے اچھی خاصی رقم مل رہی ہےلیکن میسی  کے باہر ہونے سے اس کے سامنے ایک بڑا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔
   نیمار اور رونالڈو کے جانے کے بعد لیگ ان  جھٹکوں سےنکل آئی۔ جب رونالڈو نے۲۰۱۸ء  میں اطالوی کلب یووینٹس  میں شمولیت اختیار کی تو لیگ نے کہا کہ وہ مالی طور پر متاثر نہیں ہوا ہے۔ ٹی وی کے حقوق سے اس کی آمدنی میں کمی واقع نہیں ہوئی  اور نہ ہی براڈکاسٹرس نے ان سے مستثنیٰ ہونے کے بارے میں کچھ کہا۔   لیگ کے  صدرجیویئرٹیباس کی میسی کے اثرات کے بارے میں مختلف رائے ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس کا بڑا اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا `جب رونالڈو ریئل میڈرڈ سے رخصت ہوئے تو ہم خوش نہیں تھے۔ برسوں تک ان  کے جانے سے کوئی اثر نہیں ہوا لیکن میسی کا  معاملہ مختلف ہے۔ میسی فٹبال کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ ہم خوش قسمت تھے کہ وہ ہمیشہ ہماری لیگ میں شامل رہے۔ 
  میسی کے بارسلونا چھوڑنے کے فیصلے کے بعد ان کے آبائی شہر روزاریو کے فٹبال شائقین میں اسٹار پلیئر کی  وطن واپسی کی امیدوں کو جنم دیا ہے۔ میسی بیونس آئرس سے۳۰۰؍ کلومیٹر شمال میں روزاریو میں پیدا ہوئے تھے  اوروہاں کے مکینوں  کو توقع ہے کہ وہ مشہور فٹبالر اپنی مقامی ٹیم ، نیوویلز اولڈ بوائز کے لئے کھیلنے کے لئے آئیں گے۔ جمعرات کی رات نیوویلز کے سیکڑوں مداحوں نے بھی جلوس نکالا۔ ان میں سے زیادہ تر نے نیوویلز کی جرسی پہنی تھی اور ان کے ہاتھوں میں کلب کا جھنڈا تھا۔ کار کے شیشے پر پوسٹر پر میسی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا ’’تمام ارجنٹائن آپ کو مسکراتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘
 نیوویلز کے پرستار جانتے ہیں کہ وہ مانچسٹر سٹی ، مانچسٹر یونائٹیڈ ، پیرس سینٹ جرمین یا انٹر میلان جیسے  مالدار کلبوں کی طرح ۳۳؍ سالہ سپر اسٹارکو لاکھوں ڈالر کی پیش کش نہیں کرسکتے ہیں ، لیکن یہ پرستارچاہتے ہیں کہ  اس بار میسی اپنے دل سے فیصلہ کریں اور  ارجنٹائنا میں پیشہ ورانہ فٹبال کھیلیں۔ایساکبھی نہیں ہوا کیونکہ میسی جب ۱۳؍سال کے تھے تو وہ یورپ چلے گئے۔ ایک مداح ، روبرٹو نے کہا ’’ دوسرے کلبوں کے ساتھ مقابلہ نہیں کرتے ، ہم چاہتے ہیں کہ میسی اس جگہ میں شامل ہوں جہاں  وہ فٹبال سیکھاکرتے تھے۔‘‘ میسی ہر سال کرسمس کے موقع پر روزاریو آتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK