Inquilab Logo

لیگ وَن میں پی ایس جی کیلئے لیونل میسی کا پہلا گول

Updated: November 22, 2021, 1:34 PM IST | Agency | Paris

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) نے نانٹیس کو۱۔۳؍ سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی لیونل میسی نے لیگ ون میں  اپنے نئے فٹبال کلب کی جانب سے اپنا پہلا گول کیا۔

Lionel Messi (black jersey) trying to grab the ball.Picture:INN
لیونل میسی (سیاہ جرسی)گیند پر قبضہ کرنے کیلئے کوشش کرتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) نے نانٹیس کو۱۔۳؍ سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی لیونل میسی نے لیگ ون میں  اپنے نئے فٹبال کلب کی جانب سے اپنا پہلا گول کیا۔ پی ایس جی کی جانب سے کائلیان ایمباپے نے دوسرے ہی منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور اس برتری کو پہلے ہاف تک برقرار رکھا۔ دوسرے ہاف میں پی ایس جی کے کیلور نواس کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کی وجہ سے ٹیم تقریباً آدھے گھنٹے تک۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتی رہی۔دریں اثنا، رینڈل کولو میوانی نے نانٹیس کی جانب سے گول کرکے کھیل برابر کردیا۔ تاہم نانٹیس کے ڈینس اپیا نے۸۱؍ویں منٹ میں خودکش گول کر کے پی ایس جی کو۱۔۲؍ کی برتری دلا دی۔ ڈینس کا خودکش گول نانٹیس کے لیے بہت نقصان دہ تھا۔ ۶؍ منٹ بعد میسی نے پیروں کے شاندار استعمال سے گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی پی ایس جی نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنے پیر مضبوطی سے جما لیے ہیں۔ پی ایس جی کے۱۴؍ میچوں میں ۳۷؍ پوائنٹس ہیں جبکہ نانٹیس کے اتنے ہی میچوں سے۱۸؍ پوائنٹس ہیں اور وہ ۱۱؍ویں نمبر پر ہے۔ بارسلونا سے پی ایس جی  میں شامل ہونے والے میسی  چمپئن لیگ میں ۳؍ گول کر چکے ہیں۔ لیکن لیگ وَن  میں یہ ان کا پہلا گول ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK