Inquilab Logo

لیورپول نے خطاب کی طرف ایک اور قدم بڑھایا

Updated: January 21, 2020, 12:12 PM IST | Agency | Liverpool

اتوار کی دیر رات انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں لیورپول فٹبال کلب نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو شکست دے کرخطاب کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا ہے۔ اب اس کے۲۲؍میچوں میں ۶۴؍پو ائنٹس ہیں اور وہ دوسری پوزیشن پر موجود مانچسٹر سٹی سے ۱۶؍پوائنٹس کی برتری لئے ہوئے ہوئی ہے۔

لیورپول کا خطاب کی جانب ایک اور قدم ۔ تصویر : پی ٹی آئی
لیورپول کا خطاب کی جانب ایک اور قدم ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 لیورپول : اتوار کی دیر رات انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل )میں لیورپول فٹبال کلب نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو شکست دے کرخطاب کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا ہے۔  اب اس کے۲۲؍میچوں میں ۶۴؍پو ائنٹس ہیں اور وہ دوسری پوزیشن پر موجود مانچسٹر سٹی سے ۱۶؍پوائنٹس کی برتری لئے ہوئے ہوئی ہے۔ 
 اتوار کی رات ہونے والے میچ میں لیورپول کے کھلاڑیوں نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔            لیورپول کا اسکور کچھ اور ہی ہوسکتا تھا کیونکہ ۲؍ گول ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے مسترد کردئیےتھے۔ لیورپول کی جانب سے پہلا گول دفاعی کھلاڑی ورجل وین دایک نے ۱۴؍ویں منٹ میں کیا۔ ٹرینٹ الیگزینڈر آرنالڈ کے کارنر پاس کو ورجل نے ہیڈر کے ذریعہ گول  میں ڈال دیا۔ 
 میچ کے دوسرے ہاف میں دوسرا گول ہوا اور یہ گول لیورپول کے اسٹارکھلاڑی محمد صلاح نے کیا۔ اس سے قبل محمد صلاح نے ۲؍کراس پاس گول کرنے کا موقع ضائع کردیا تھا لیکن انہوں نے لیورپول کے گول کیپر ایلیسن کے طویل پاس پر تن تنہا مانچسٹر یونائٹیڈکے گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیا کو چکمہ دیتے ہوئے ٹیم کا دوسرا گول کیا۔میچ کے آخر میں اسکور صفر۔۲؍ رہا اور لیورپول نے ۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے۔  
 وین دایک نے لیورپول کی جانب سے ۱۰؍واں گول کیا اوراس سیزن کی لیگ میں ان کا چوتھاگول ہے۔میچ میں پہلے گول کیلئے معاونت کرنے والے   الیگزینڈر نے بتایاکہ وین دایک کا قد طویل ہے اوروہ ہیڈر آسانی سے کرلیتے ہیں۔ لیگ میں وہ سب سے خاص کھلاڑی  ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ باکس میں داخل ہو جاتے ہیں اورسب سے اونچے نظر آتے ہیں۔
 دوسری طرف ہیری ماگیر اپنی ٹیم کیلئے کوئی خاص کارکردگی کامظاہرہ نہیں کرپارہے ہیں۔ اس میچ میں بھی ان کی ٹیم کو ان سے بہت امیدیں تھیں لیکن وہ ناکام رہے ۔ اس میچ میں یونائٹیڈ کےگول کیپر نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا اور کافی اچھی کوشش کی ۔ لیورپول کے گول کیپر ایلیسن اپنی کارکردگی سے سبھی کو متاثر کررہے ہیں  اور اس میچ میں بھی کلین شیٹ رہے۔ آرنالڈو نے وین دایک کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سینٹر ہاف میں اچھے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے آج بھی ثابت کردیا کہ اپنی ٹیم کیلئے اہم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان کا دفاعی کام کسی کو نظر نہیں آتا کیونکہ ہم انہیں ایسے ہی کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں لیکن آپ انہیں اس طرح نظر انداز نہیں کرسکتے۔ وہ ہیڈر سے پہلے صحیح جگہ پر کھڑے رہتے ہیں اور ہمارے لئے فاتحانہ گول کرتے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK