Inquilab Logo

لیورپول بمقابلہ ٹوٹنہم : ۲؍ انگلش ٹیمیں لیکن دونوں کی راہیں الگ الگ

Updated: January 11, 2020, 3:30 PM IST | Agency | London

چمپئن لیگ کے فائنل کو ۷؍ماہ گزر جانے کے بعد ایک بار پھر لیورپول فٹبال کلب اور ٹوٹنہم ہاٹسپرسنیچر کی رات ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔ اس فائنل کے بعد ان دونوں ٹیموں کی سمت اب الگ الگ ہوگئی ہے۔

ٹوٹنہم ایف سی ۔ تصویر : آئی این این
ٹوٹنہم ایف سی ۔ تصویر : آئی این این

 لندن : چمپئن لیگ کے فائنل کو ۷؍ماہ گزر جانے کے بعد ایک بار پھر لیورپول فٹبال کلب اور ٹوٹنہم ہاٹسپرسنیچر کی رات ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔ اس فائنل کے بعد ان دونوں ٹیموں کی سمت اب الگ الگ ہوگئی ہے۔ لیورپول ٹاپ پوزیشن پر ہے تو  ٹوٹنہم  ٹاپ ۴؍ سے باہر ہے۔ انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں ٹوٹنہم فٹبال کلب، لیورپول کی میزبانی کرے گا۔  
 گزشتہ سال جون میں میڈرڈ میں چمپئن لیگ کے فائنل میں فتح کے بعد لیورپول نے آسمان کی بلندیوں کو چھولیا تھا ۔لیورپول کے منیجر جرگین کلوپ  ۱۳؍پوائنٹس کی برتری کے ساتھ لندن کادورہ کریں گے اور وہ اس بار کوئی غلطی نہیں کرنا چاہیں گے۔ لیورپول نے ۳۰؍برس قبل انگلش پریمیر لیگ کا خطاب اپنے نام کیا تھا اور اس کے بعد سے یہ ٹیم  خطاب جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ دوسری طرف ٹوٹنہم ہاٹسپرنئے منیجر جوزے مورنہو کی رہنمائی میں کھیل رہی ہے۔ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعدموریشیو پوشیٹینوکو عہدے  سے برطرف کردیاگیا تھا۔ مورنہو کو منیجر بنانے کے بعد ٹوٹنہم نے گزشتہ ۵؍میں سے ۴؍ میچ جیتے ہیںجو ویسٹ ہیم، اولمپیاکوس، بورن ماؤتھ اور برنلے کے خلاف ہیں۔ ٹوٹنہم کی ٹیم  پوشینیٹو کے وقت ۱۴؍ویں نمبر پر تھی اور اب وہ چھٹی پوزیشن پرہے۔ گزشتہ ۱۲؍میچوں میں ٹوٹنہم نے ایک میچ میں گول نہیں کھایاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK