Inquilab Logo

لیورپول کی فتح ،صلاح کا بھی ایک گول

Updated: November 03, 2022, 12:37 PM IST | Agency | Liverpool

انگلش فٹبال کلب نے نیپولی کو چمپئن لیگ میں صفر۔۲؍ گول سے شکست دی

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

انگلش پریمیر لیگ میں جدوجہد کرنے والی لیورپول فٹبال کلب کی ٹیم نے چمپئن لیگ کے میچ میں منگل کی دیر رات نیپولی کو صفر۔۲؍ سے شکست دےکر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ اس میچ میں محمد صلاح نے  بھی ایک گول کیا۔ دوسری طرف شکست کے  باوجود نیپولی نے گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ یہ گروپ مرحلے کا آخری میچ تھا۔  منگل کی دیر رات ہونے والے میچ میں لیورپول کو اپنے ہی میدان اینفیلڈ پر گول کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑی۔ دونوں گول میچ کے آخری لمحات میں ہوئے۔ میچ کے ۸۵؍ویں منٹ میں اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے ڈارون نیونیز کی مدد سے ٹیم کا پہلا گول کیا۔ اس گول کے ساتھ وہ چمپئن لیگ کے اس سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ میچ کے انجری ٹائم میں ڈارون نیونیز نے ٹیم کا دوسرا گول کر کے اسکورصفر۔۲؍گول کردیا جو میچ کی آخری وہیسل تک برقرار رہا۔ نیپولی کے ایک گول کو ریفری نے مسترد کردیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK