Inquilab Logo

آخری وقت میں فرمینو کے گول کی بدولت لیورپول کی فتح

Updated: January 25, 2020, 11:06 AM IST | Agency | Wolverhampton

انگلش پریمیر لیگ میں لیورپول نے والورہیمپٹن کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دی

فرمینو کی بدولت لیورپول کی فتح ۔ تصویر : پی ٹی آئی
فرمینو کی بدولت لیورپول کی فتح ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 والورہیمپٹن : انگلش پریمیرلیگ (ای پی ایل ) میں لیورپول فٹبال کلب کی ٹیم کا فتح کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کی رات بھی اس نے میزبان فٹبال کلب والورہیمپٹن کو ایک کے مقابلے۲؍گول سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ لیورپول فٹبال کلب نے  خطاب کی جانب ایک اور قدم مضبوطی سے بڑھا دیا ہے۔ یوروپی چمپئن نے لیگ میں مسلسل ۱۴؍ میچ جیتنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ جمعرات کی رات ہونے والے میچ میں  لیورپول کے سبھی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ۔ یہاں تک کہ گول کیپر ایلیسن بیکر نے بھی اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے والورہیمپٹن کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔ میچ کا پہلا گول لیورپول فٹبال کلب کی جانب سے جارڈن ہینڈرسن نے کیا۔ لیورپول کو شروعات ہی میں ایک کارنر ملا اور ٹرینٹ الیگزینڈر آرنالڈ نے کارنر کک لیتے ہوئے بہترین پاس دیا۔۸؍ویں منٹ میں جارڈن ہینڈرسن نے ہیڈر کے ذریعہ شاندار گول کیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں والوو کی جانب سے برابری کا گول ہوا۔ راؤل جیمینز نے ایڈم ٹرور کی  مدد سے ۵۱؍ویں منٹ میں ٹیم کیلئے برابری کا گول کیا۔ اس میچ میں بھی ہر میچ کی طرح لیورپول کے کھلاڑیوں نے آخری وقت میں مقابلہ کا پانسہ پلٹ دیا ۔۸۴؍ویں منٹ میں   لیورپول کے کھلاڑی والوو کے گول پوسٹ کے سامنے آگئے اور محمد صلاح نے  والوو کو چکمہ دیتے ہوئے جارڈن ہینڈرسن کو پاس دیا اور انہوں نے رابرٹ فرمینو کو پاس دیا جس پر برازیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے گول کرکے اسکور ایک۔۲؍ کردیا۔ میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK