Inquilab Logo

انگلش پریمیر لیگ سیزن دوبارہ شروع کرائے جانے پرغوروخوض

Updated: April 02, 2020, 12:02 PM IST | Agency | London

انگلش پریمیر لیگ کا سیزن دوبارہ شروع کرائے جانے پر غور شروع کردیا گیاہے اور جمعہ کو اس تعلق سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ پریمیر لیگ کا آغاز مئی میں ہوسکتا ہے۔ میچوں میں شائقین کیلئے دروازے بند ہوں گے۔

Liverpool - Pic : INN
لیورپول ٹیم ۔ تصویر : آئی این این

انگلش پریمیر لیگ کا سیزن دوبارہ شروع کرائے جانے پر غور شروع کردیا گیاہے اور جمعہ کو اس تعلق سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ پریمیر لیگ کا آغاز مئی میں ہوسکتا ہے۔ میچوں میں شائقین کیلئے دروازے بند ہوں گے۔
 کوروناوائرس کی وجہ سے انگلش پریمیر لیگ کو۷۶۲؍ ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوسکتا ہے، ۱۶؍جولائی تک انگلش پریمیر لیگ ختم نہ کی تو انتظامیہ کو یہ بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اس نقصان سے بچنے کیلئے انگلش پریمیر لیگ انتظامیہ نے حالیہ سیزن دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔
 برطانوی اخبار کے مطابق نئے پلان کے تحت سیزن کا آغاز مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا اور۱۲؍جولائی تک سیزن ختم کردیا جائے گا تمام میچ بند دروازوں میں کرائے جائیں گے۔ اس حوالے سے جمعہ کو۲۰؍کلبوں پر مشتمل ٹیلی کانفرنس ہوگی جس میں سیزن کے آغاز کا اہم فیصلہ کیا جاسکتا ہے تاہم اس کیلئے  گورنمنٹ پبلک  ہیلتھ باڈیز کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK