Inquilab Logo

ایم محمد کی قاتلانہ گیند بازی، تمل ناڈو فائنل میں داخل

Updated: January 30, 2021, 12:34 PM IST | Agency | Ahmedabad

سید مشتاق علی ٹرافی کے سیمی فائنل میں تمل ناڈو کی ۷؍وکٹ سے فتح۔تمل ناڈو کے ایم محمد نے ۴؍وکٹ لئے

M Mohammed
تمل ناڈو کے ایم محمد کو فل ایکشن میں دیکھا جاسکتاہے

ارون کارتک کی۵۴؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۸۹؍رن کی طوفانی  اننگز کے دم پر تمل ناڈو نے راجستھان کو جمعہ کو۷؍ وکٹ سے شکست دے کر سید مشتاق علی ٹرافی  ٹی  ۲۰؍کرکٹ ٹورنامنٹ کے فاننل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔اس میچ میں تمل ناڈو کے گیندباز ایم محمد نے قاتلانہ گیندبازی کرتے ہوئے ۴؍ وکٹ لئے اور حریف ٹیم کوبڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔  
  راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان اشوک  میناریاکی۵۱؍ رن کی نصف سنچری کی بدولت۲۰؍اوور میں۹؍وکٹ پر ۱۵۴؍رن کا  چیلنج سےبھرپور  اسکور بنایا لیکن تمل ناڈو نے۱۸ء۴؍ اوور میں ہی ۳؍ وکٹ پر۱۵۸؍ رن بناکر کامیابی حاصل کرلی۔ ارون کارتک نے محض۵۴؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے   ناٹ آ ؤٹ۸۹؍رن کی فاتحانہ اننگز کھیلی جس  کے لئے انہیں  پلیئر آف  دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
  کارتک نے کپتان  دنیش  کارتک کے ساتھ  چوتھے وکٹ کے لئے۸۹؍ رن کی ساجھیداری بھی کی۔ دنیش  کارتک نے۱۷؍ گیندوں پر۲۶؍ رن میں ۳؍  چوکے بھی لگائے۔ سلامی بلے باز   این جگدیشن نے۲۸؍ گیندوں پر ۲۸؍ رن میں ۳؍ چوکے لگائے۔  تمل ناڈو کی جانب سے گیندبازی میں ایم محمد نے قابل تعریف گیندبازی کی ۔ انہوں نے ۴؍اوور میں ۲۴؍رن دے کر ۴؍کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کے علاوہ تمل ناڈوکے روی چندرن نے ۴؍اوور میں ۱۶؍رن پر ۲؍وکٹ لئے۔ راجستھان کی جانب سے تنویرالحق ، انیکیت چودھری  اور روی بشنوئی کو ایک ایک وکٹ ملا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK