Inquilab Logo

آخری وقت میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کو جیزس نے بچایا

Updated: February 24, 2020, 10:43 AM IST | Agency | Leicester

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں ٹاپ پوزیشن پر لیورپول کی ٹیم قابض ہے اور بقیہ مقامات کیلئے دیگر فٹبال کلبوں میں جدوجہد جاری ہے۔ سنیچر کی دیر رات ای پی ایل میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے لیسسٹر سٹی کو صفر۔ ایک سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے اور اپنی دوسری پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔

آخری وقت میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کو جیزس نے بچایا ۔ تصویر : آئی این این
آخری وقت میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کو جیزس نے بچایا ۔ تصویر : آئی این این

 لیسسٹر : انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں ٹاپ پوزیشن پر لیورپول کی ٹیم قابض ہے اور بقیہ مقامات کیلئے دیگر فٹبال کلبوں میں جدوجہد جاری ہے۔ سنیچر کی دیر رات ای پی ایل میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے لیسسٹر سٹی کو صفر۔ ایک سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے اور اپنی دوسری پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ اس سیزن میں لیورپول نے ۲۶؍میچوں میں ۷۶؍پوائنٹس حاصل کرکے کئی ریکارڈس اپنے نام کرلئے ہیں اور مارچ کے ابتدا تک ای پی ایل کے اس سیزن کے فاتح کا اعلان ہو جائے گا۔ لیسسٹر سٹی کو شکست دینے کے بعد مانچسٹر سٹی کے ۲۷؍میچوں میں ۵۷؍پوائنٹس ہو گئے ہیں۔وہ لیورپول سے ۱۹؍پوائنٹس پیچھے ہے لیکن تیسرے نمبرپر موجود لیسسٹر سٹی سے ۷؍پوائنٹس آگے ہے۔ اس شکست کے بعد لیسسٹر سٹی کے ۲۷؍میچوں میں ۵۰؍ پوائنٹس ہیں۔ چوتھی پوزیشن پر چیلسی ہے اور اس کے ۴۴؍پوائنٹس ہیں۔ مانچسٹر سٹی کو اس فتح سے تھوڑا اعتماد ضرور ملے ہوگا کیونکہ بدھ کو اسے چمپئن لیگ کے راؤنڈ ۱۶؍کے پہلے مرحلے کے میچ میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب سے مقابلہ کرنا ہےجسے لالیگا کے میچ میں شکست ہوئی ہے۔ اس وقت  سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا کے پاس اس سیزن میں چمپئن لیگ خطاب جیتنے کا یہ آخری موقع ہے کیونکہ ان کی ناقص کارکردگی کے سبب کلب انتظامیہ انہیں باہر کا راستہ دکھانے کی کوشش کررہا ہے۔ میچ کے بعدسٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا نے بتایا کہ ہم نے یکے بعد دیگرے ۴؍پنالٹی ضائع کردی ہیں لیکن مجھے امیدہےکہ جب ٹیم کو فتح کی ضرورت ہوگی تو اس وقت کوئی کھلاڑی گول ضرور کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا گول کیپر بہت اچھا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK